فضلِ خدا حساب سے ہوتاہے ۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ ۱هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُبِينٍ ۲وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۳ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ ۴
زمین و آسمان کا ہر ذرہ اس خدا کی تسبیح کررہا ہے جو بادشاہ پاکیزہ صفات, اور صاحب هعزت اور صاحب هحکمت ہے. اس خدا نے مکہ والوں میں ایک رسول بھیجا ہے جو ان ہی میں سے تھا کہ ان کے سامنے آیات کی تلاوت کرے ,ان کے نفوس کو پاکیزہ بنائے اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دے اگرچہ یہ لوگ بڑی کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا تھے. اور ان میں سے ان لوگوں کی طرف بھی جو ابھی ان سے ملحق نہیں ہوئے ہیں اور وہ صاحبِ عزت بھی ہے اور صاحب هحکمت بھی. یہ ایک فضل هخدا ہے وہ جسے چاہتا ہے عطا کردیتا ہے اور وہ بڑے عظیم فضل کا مالک ہے.
ایک حدیث میں آ یاہے کہ امّت کے فقراء کی ایک جماعت رسولِ خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کی خدمت میں حاضر ہوئی اورعرض کیا: اے اللہ کے رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)دولت مندوں کے پاس توخرچ کرنے کے لیے مال ہے اور ہمارے پاس ایسی کوئی چیزنہیں ہے ،ان کے پاس حج کرنے کاذ ریعہ ہے ، ہمارے پاس نہیں ہے ان کے پاس غلاموں کوآزاد کرنے کے وسائل ہیں ، ہمارے پاس نہیں ہیں ۔
پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)نے فرمایا: جوشخص سومرتبہ تکبیر کہے وہ ایک غلام کے آزاد کرنے سے افضل ہے ، اور جوشخص سرمرتبہ خداکی تسبیح کرے وہ سوگھوڑے زین ولگام کے ساتھ جہاد کے لیے آ مادہ کرنے سے افضل ہے اور جوسو مرتبہ لاالہٰ الّا اللہ کہے اِس کاعمل تمام لوگوں کے اس دن کے عمل سے افضل ہے مگر یہ کوئی اس سے زیادہ کہے ۔
یہ بات اغنیاء کے کانوں تک پہنچی تووہ بھی یہ اذکار کرنے لگے ،فقرائے امّت پھر پیغمبر کی خدمت میں حاضر ہُوئے اورعرض کیا آ پ کاارشاد ان کے کانوں تک بھی پہنچ گیاہے اووہ بھی اس ذکر میں مشغول ہوگئے ہیں ۔
پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)نے فر مایا:ذالک فضل اللہ یؤ تیہ من یشاءیہ اللہ کافضل ہے جسے وہ چاہتا ہے ، دے دیتاہے ،( یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ تم جیسے لوگوں کے لیے ہے جوخزّح کرنے کاشوق تورکھتے ہیں لیکن اس کاکوئی ذ ریعہ اپنے پاس رنہیں رکھتے،لیکن دولت مندوں کے لیے فضل ِ الہٰی کے حصُول کاطریقہ ، ان کااپنے مالوں سے خزّح کرناہی ہے ۔
یہ حدیث بھی اسی بات کی شاہد ہے کہ جوہم نے اوپر بیان کی ہے کہ فضلِ الہٰی حکیمانہ طریقے سے ہوتاہے ۔