Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره جمعه/ آیه 1- 4

										
																									
								

Ayat No : 1-4

: الجمعة

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ ۱هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُبِينٍ ۲وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۳ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ ۴

Translation

زمین و آسمان کا ہر ذرہ اس خدا کی تسبیح کررہا ہے جو بادشاہ پاکیزہ صفات, اور صاحب هعزت اور صاحب هحکمت ہے. اس خدا نے مکہ والوں میں ایک رسول بھیجا ہے جو ان ہی میں سے تھا کہ ان کے سامنے آیات کی تلاوت کرے ,ان کے نفوس کو پاکیزہ بنائے اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دے اگرچہ یہ لوگ بڑی کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا تھے. اور ان میں سے ان لوگوں کی طرف بھی جو ابھی ان سے ملحق نہیں ہوئے ہیں اور وہ صاحبِ عزت بھی ہے اور صاحب هحکمت بھی. یہ ایک فضل هخدا ہے وہ جسے چاہتا ہے عطا کردیتا ہے اور وہ بڑے عظیم فضل کا مالک ہے.

Tafseer

									سورةُ الجُمُعة

بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ
١۔یُسَبِّحُ لِلَّہِ ما فِی السَّماواتِ وَ ما فِی الْأَرْضِ الْمَلِکِ الْقُدُّوسِ الْعَزیزِ الْحَکیمِ ۔ 
٢۔ہُوَ الَّذی بَعَثَ فِی الْأُمِّیِّینَ رَسُولاً مِنْہُمْ یَتْلُوا عَلَیْہِمْ آیاتِہِ وَ یُزَکِّیہِمْ وَ یُعَلِّمُہُمُ الْکِتابَ وَ الْحِکْمَةَ وَ ِنْ کانُوا مِنْ قَبْلُ لَفی ضَلالٍ مُبینٍ ۔ 
٣۔وَ آخَرینَ مِنْہُمْ لَمَّا یَلْحَقُوا بِہِمْ وَ ہُوَ الْعَزیزُ الْحَکیمُ ۔ 
٤۔ ذلِکَ فَضْلُ اللَّہِ یُؤْتیہِ مَنْ یَشاء ُ وَ اللَّہُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظیمِ ۔ 

ترجمہ 

رحمن ورحیم خداکے نام سے 

١۔ آسمانوں وزمین میں جوکچھ ہے ، وہ ہمیشہ خداکی تسبیح کرتے رہتے ہیں ،اس خدا کی جومالک اورحاکم ہے اور ہر عیب نقص سے مبّرااور عزیز وحکیم ہے ۔ 
٢۔ وہی ہے کہ جس نے امییّن میں ،خود انہیں میں سے ایک رسُول مبعُوث کیا، تاکہ وہ اس کی آ یت کی ان پر تلاوت کرے ، انہیں پاک کرے اور کتاب وحکمت کی انہیں تعلیم دے ،اگرچہ وہ اِس سے پہلے واضح گمراہی میں تھے ۔
٣۔ اوروہ ان دُوسر ے لوگوں کے لیے بھی رسُول ہے جوابھی ان سے مُلحق نہیں ہُوئے ،اور وہ عزیز وحکیم ہے ۔
٤۔یہ خدا کافضل ہے ،وہ جسے چاہے (اورلائق دیکھے )اسے عطاکردے ، اورخُدا صاحبِ فضلِ عظیم ہے ۔