Tafseer e Namoona

Topic

											

									  ۱عورتوں کی بیعت کا ان کی اسلامی شخصیّت کے ساتھ ربط

										
																									
								

Ayat No : 12

: الممتحنة

يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا جَاءَكَ الْمُؤْمِنَاتُ يُبَايِعْنَكَ عَلَىٰ أَنْ لَا يُشْرِكْنَ بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا يَسْرِقْنَ وَلَا يَزْنِينَ وَلَا يَقْتُلْنَ أَوْلَادَهُنَّ وَلَا يَأْتِينَ بِبُهْتَانٍ يَفْتَرِينَهُ بَيْنَ أَيْدِيهِنَّ وَأَرْجُلِهِنَّ وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ ۙ فَبَايِعْهُنَّ وَاسْتَغْفِرْ لَهُنَّ اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ ۱۲

Translation

پیغمبر اگر ایمان لانے والی عورتیں آپ کے پاس اس امر پر بیعت کرنے کے لئے آئیں کہ کسی کو خدا کا شریک نہیں بنائیں گی اور چوری نہیں کریں گی - زنا نہیں کریں گی - اولاد کو قتل نہیں کریں گی اور اپنے ہاتھ پاؤں کے سامنے سے کوئی بہتان (لڑکا) لے کر نہیں آئیں گی اور کسی نیکی میں آپ کی مخالفت نہیں کریں گی تو آپ ان سے بیعت کا معاملہ کرلیں اور ان کے حق میں استغفار کریں کہ خدا بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے.

Tafseer

									ہم سُورہ ٴ فتح کی تفسیر کرتے ہوئے ( آیة ۱۸ کے ذیل میں ) بیعت ، اس کے شر ائط اور اسلام میں اس کی خصوصیات کے بار ے میں ایک تفصیلی بحث کرچکے ہیں کہ جس کے دُہر انے کی یہاں ضرورت نہیں ہے ( ۱) ۔
یہاں جس بات کابیان کرناضروری ہے ،وہ عورتوں کے پیغمبر(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)کی بیعت کرنے کا مسئلہ ہے اور وہ بھی ایسی مُفیداور اصلاحی شر ائط کے ساتھ کہ جو اوپر و الی آیت میں بیان ہُوئے ہیں ۔
بے خبر اور مفاد پرست لوگوں کے برخلاف جویہ کہتے ہیں کہ اسلام انسانی معاشرے کے نصف حِصّے یعنی عورتوں کے لیے کسی قدروقیمت کاقائل نہیں ، اور اس نے انہیں کسِی حساب میں شمار نہیں کیا ہے ، یہ مسئلہ اس بات کی نشا ندہی کرتاہے کہ اسلام نے اسے خصُوصیّت کے ساتھ اہم ترین مسائل میں شمار کیاہے ، منجملہ ان کے مسئلہ بیعت ہے جو ایک مرتبہ صلح حدیبیہ میں( ہجرت کے چھٹے سال) اور ایک مرتبہ فتح مکّہ میں انجام پایاتوعورتیں بھی مردوں کے دوش بدوش اس خُدائی عہدو پیمان میں داخل ہُوئیں. یہاں تک کہ اُنہوں نے مردوں کی نسبت زیادہ شر ائط کوقبول کیا ایسی شر ائط کوجوعورت کی انسانی حیثیّت کوزندہ کرتی تھیں .نیزاس کوبے قدر وقیمت متاع میں تبدیلی ہونے یا بو الہوس ، مردوں کی لُطف اندوزی کاذ ریعہ بننے سے نجات دیتے تھے ۔
 ۱۔تفسیر نمونہ جلد۲۲ میں سورہٴ فتح آ یہ ۱۸ کے ذیل میں دیکھیں ۔