سوره ممتحنه/ آیه 7- 9
عَسَى اللَّهُ أَنْ يَجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الَّذِينَ عَادَيْتُمْ مِنْهُمْ مَوَدَّةً ۚ وَاللَّهُ قَدِيرٌ ۚ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ ۷لَا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ ۸إِنَّمَا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَأَخْرَجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُوا عَلَىٰ إِخْرَاجِكُمْ أَنْ تَوَلَّوْهُمْ ۚ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ ۹
قریب ہے کہ خدا تمہارے اور جن سے تم نے دشمنی کی ہے ان کے درمیان دوستی قرار دے دے کہ وہ صاحب هقدرت ہے اور بہت بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے. وہ تمہیں ان لوگوں کے بارے میں جنہوں نے تم سے دین کے معاملہ میں جنگ نہیں کی ہے اور تمہیں وطن سے نہیں نکالا ہے اس بات سے نہیں روکتا ہے کہ تم ان کے ساتھ نیکی اور انصاف کرو کہ خدا انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے. وہ تمہیں صرف ان لوگوں سے روکتا ہے جنہوں نے تم سے دین میں جنگ کی ہے اور تمہیں وطن سے نکال باہر کیا ہے اور تمہارے نکالنے پر دشمنوں کی مدد کی ہے کہ ان سے دوستی کرو اور جو ان سے دوستی کرے گا وہ یقینا ظالم ہوگا.
۷۔ عَسَی اللَّہُ اٴَنْ یَجْعَلَ بَیْنَکُمْ وَ بَیْنَ الَّذینَ عادَیْتُمْ مِنْہُمْ مَوَدَّةً وَ اللَّہُ قَدیرٌ وَ اللَّہُ غَفُورٌ رَحیمٌ ۔
۸۔ لا یَنْہاکُمُ اللَّہُ عَنِ الَّذینَ لَمْ یُقاتِلُوکُمْ فِی الدِّینِ وَ لَمْ یُخْرِجُوکُمْ مِنْ دِیارِکُمْ اٴَنْ تَبَرُّوہُمْ وَ تُقْسِطُو ا إِلَیْہِمْ إِنَّ اللَّہَ یُحِبُّ الْمُقْسِطینَ ۔
۹۔ إِنَّما یَنْہاکُمُ اللَّہُ عَنِ الَّذینَ قاتَلُوکُمْ فِی الدِّینِ وَ اٴَخْرَجُوکُمْ مِنْ دِیارِکُمْ وَ ظاہَرُو ا عَلی إِخْر اجِکُمْ اٴَنْ تَوَلَّوْہُمْ وَ مَنْ یَتَوَلَّہُمْ فَاٴُولئِکَ ہُمُ الظَّالِمُونَ۔
ترجمہ
۷۔ اُمید ہے کہ خداتمہارے اورتمہارے دشمنوں کے درمیان ( اسلام کے ذریعے ) رشتہٴ محبت قائم کرے گا ، اورخداقادر ، بخشنے و الا اورمہربان ہے ۔
۸۔ خدانے تمہیں ان لوگوں سے جنہوںنے امرِ دین میں تم سے جنگ نہیں کی اورتمہیں تمہارے شہر اور دیار سے باہر نہیں نکالا ،نیکی کرنے اور عدالت کی رعایتکرنے سے منع نہیں کیا ، کیونکہ خدا عدالت کرنے و الوں کودوست رکھتاہے ۔
۹۔ خُدا توتمہیں صرف ان لوگوں سے دوستی کرنے سے منع کرتاہے جنہوںنے امر ِ دین میں تم سے جنگ کی اورتمہیں تمہارے گھروں سے باہر نکالا یا تمہارے باہر نکالنے میں مدد کی ہے اورجوشخص ان سے دوستی کرے گا وہی توظالم وستمگر ہیں ۔