Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره ممتحنه/ آیه 4- 6

										
																									
								

Ayat No : 4-6

: الممتحنة

قَدْ كَانَتْ لَكُمْ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ فِي إِبْرَاهِيمَ وَالَّذِينَ مَعَهُ إِذْ قَالُوا لِقَوْمِهِمْ إِنَّا بُرَآءُ مِنْكُمْ وَمِمَّا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ كَفَرْنَا بِكُمْ وَبَدَا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةُ وَالْبَغْضَاءُ أَبَدًا حَتَّىٰ تُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَحْدَهُ إِلَّا قَوْلَ إِبْرَاهِيمَ لِأَبِيهِ لَأَسْتَغْفِرَنَّ لَكَ وَمَا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللَّهِ مِنْ شَيْءٍ ۖ رَبَّنَا عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَإِلَيْكَ أَنَبْنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ ۴رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلَّذِينَ كَفَرُوا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا ۖ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۵لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِيهِمْ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ ۚ وَمَنْ يَتَوَلَّ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ ۶

Translation

تمہارے لئے بہترین نمونہ عمل ابراہیم علیھ السّلام اور ان کے ساتھیوں میں ہے جب انہوں نے اپنی قوم سے کہہ دیا کہ ہم تم سے اور تمہارے معبودوں سے بیزار ہیں - ہم نے تمہارا انکار کردیا ہے اور ہمارے تمہارے درمیان بغض اور عداوت بالکل واضح ہے یہاں تک کہ تم خدائے وحدہ لاشریک پر ایمان لے آؤ علاوہ ابراہیم علیھ السّلام کے اس قول کے جو انہوں نے اپنے مربّی باپ سے کہہ دیا تھا کہ میں تمہارے لئے استغفار ضرور کروں گا لیکن میں پروردگار کی طرف سے کوئی اختیار نہیں رکھتا ہوں. خدایا میں نے تیرے اوپر بھروسہ کیا ہے اور تیری ہی طرف رجوع کیا ہے اور تیری ہی طرف بازگشت بھی ہے. خدایا مجھے کفاّر کے لئے فتنہ و بلا نہ قرار دینا اور مجھے بخش دینا کہ تو ہی صاحب هعزت اور صاحبِ حکمت ہے. بیشک تمہارے لئے ان لوگوں میں بہترین نمونہ عمل ہے اس شخص کے لئے جو اللہ اور روزِ آخرت کا امیدوار ہے اور جو انحراف کرے گا خدا اس سے بے نیاز اور قابل حمد و ثنا ہے.

Tafseer

									۴۔قَدْ کانَتْ لَکُمْ اٴُسْوَةٌ حَسَنَةٌ فی إِبْر اہیمَ وَ الَّذینَ مَعَہُ إِذْ قالُو ا لِقَوْمِہِمْ إِنَّا بُر اؤُا مِنْکُمْ وَ مِمَّا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّہِ کَفَرْنا بِکُمْ وَ بَدا بَیْنَنا وَ بَیْنَکُمُ الْعَداوَةُ وَ الْبَغْضاء ُ اٴَبَداً حَتَّی تُؤْمِنُو ا بِاللَّہِ وَحْدَہُ إِلاَّ قَوْلَ إِبْر اہیمَ لِاٴَبیہِ لَاٴَسْتَغْفِرَنَّ لَکَ وَ ما اٴَمْلِکُ لَکَ مِنَ اللَّہِ مِنْ شَیْء ٍ رَبَّنا عَلَیْکَ تَوَکَّلْنا وَ إِلَیْکَ اٴَنَبْنا وَ إِلَیْکَ الْمَصیرُ ۔
۵۔ رَبَّنا لا تَجْعَلْنا فِتْنَةً لِلَّذینَ کَفَرُو ا وَ اغْفِرْ لَنا رَبَّنا إِنَّکَ اٴَنْتَ الْعَزیزُ الْحَکیمُ ۔
۶۔لَقَدْ کانَ لَکُمْ فیہِمْ اٴُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ کانَ یَرْجُو ا اللَّہَ وَ الْیَوْمَ الْآخِرَ وَ مَنْ یَتَوَلَّ فَإِنَّ اللَّہَ ہُوَ الْغَنِیُّ الْحَمیدُ۔

ترجمہ

۴۔ تمہار ے لیے ابر اہیم علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی زندگی ایک اچھا نمُونہ ہے ، جب اُنہوںنے اپنی مُشرک قوم سے کہا : ہم تُم سے اورجِن کی تم پرستش کرتے ہو ، ان سے بھی بیزار ہیں ، ہمار اتم سے کوئی و اسطہ نہیں ہے ، اورہمار ے تمہار ے درمیان ہمیشہ ہمیشہ کی دشمنی ہوچکی ہے اور یہ حالت اُس وقت تک جاری رہے گی حتّٰی کہ تم خدا ئے یگانہ پر ایمان لاؤ سو ائے اس بات کے جِس کا ابر اہیم علیہ السلام نے اپنے باپ (چچا) سے وعدہ کیاتھا کہ میں تیر ے لیے طلبِ بخشش کروں گا ، لیکن اس کے باوجُود میں خُدا کے مُقابلے میں تیرے لیے کسِی چیز کامالک نہیں ہوں ،پروردگار ا! ہم نے تجھ پر ہی توکُّل کیاہے ،تیری ہی طرف لَوٹے ہیں اور سب کی بازگشت تیری ہی طرف ہے ۔ 
۵۔ پر وردگار ا ! ہمیں کافروں کے لیے گمر اہی کاسبب قر ار نہ دے اورہمیں بخش دے ، اے ہمار ے پروردگار ! بے شک تُو عزیز وحکیم ہے ۔ 
۶۔ ان کی زندگی میں تمہار ے لیے ایک اچّھا نمُونہ تھا، ان کے لیے جوخُدا اور روزِ قیامت پر ایمان رکھتے ہیں ، اورجو شخص رُو گر دانی کرے گا تووہ خُود اپنے آپ کو ہی ضرر پہنچائے گا ، کیونکہ خُدا تو بے نیاز ہے اور ہرقسم کی تعریف وستائش کے قابل ہے ۔