Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره حشر/ آیه 21- 24

										
																									
								

Ayat No : 21-24

: الحشر

لَوْ أَنْزَلْنَا هَٰذَا الْقُرْآنَ عَلَىٰ جَبَلٍ لَرَأَيْتَهُ خَاشِعًا مُتَصَدِّعًا مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ ۚ وَتِلْكَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ ۲۱هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ۖ هُوَ الرَّحْمَٰنُ الرَّحِيمُ ۲۲هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ ۲۳هُوَ اللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ ۖ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ ۚ يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۲۴

Translation

ہم اگر اس قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل کردیتے تو تم دیکھتے کہ پہاڑ خورِ خدا سے لرزاں اور ٹکڑے ٹکڑے ہوا جارہا ہے اور ہم ان مثالوں کو انسانوں کے لئے اس لئے بیان کرتے ہیں کہ شاید وہ کچھ غور و فکر کرسکیں. وہ خدا وہ ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور وہ حاضر و غائب سب کا جاننے والا عظیم اور دائمی رحمتوں کا مالک ہے. وہ اللہ وہ ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے وہ بادشاہ, پاکیزہ صفات, بے عیب, امان دینے والا, نگرانی کرنے والا, صاحبِ عزت, زبردست اور کبریائی کا مالک ہے - وہ ان تمام باتوں سے پاک و پاکیزہ ہے جو مشرکین کیا کرتے ہیں. وہ ایسا خدا ہے جو پیدا کرنے والا, ایجاد کرنے والا اور صورتیں بنانے والا ہے اس کے لئے بہترین نام ہیں زمین و آسمان کا ہر ذرّہ اسی کے لئے محہُ تسبیح ہے اور وہ صاحبِ عزت و حکمت ہے.

Tafseer

									٢١۔لَوْ أَنْزَلْنا ہذَا الْقُرْآنَ عَلی جَبَلٍ لَرَأَیْتَہُ خاشِعاً مُتَصَدِّعاً مِنْ خَشْیَةِ اللَّہِ وَ تِلْکَ الْأَمْثالُ نَضْرِبُہا لِلنَّاسِ لَعَلَّہُمْ یَتَفَکَّرُونَ۔
٢٢۔ہُوَ اللَّہُ الَّذی لا ِلہَ ِلاَّ ہُوَ عالِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّہادَةِ ہُوَ الرَّحْمنُ الرَّحیمُ۔
٢٣۔ہُوَ اللَّہُ الَّذی لا ِلہَ ِلاَّ ہُوَ الْمَلِکُ الْقُدُّوسُ السَّلامُ الْمُؤْمِنُ الْمُہَیْمِنُ الْعَزیزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُ سُبْحانَ اللَّہِ عَمَّا یُشْرِکُونَ۔
٢٤۔ہُوَ اللَّہُ الْخالِقُ الْبارِئُ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْأَسْماء ُ الْحُسْنی یُسَبِّحُ لَہُ ما فِی السَّماواتِ وَ الْأَرْضِ وَ ہُوَ الْعَزیزُ الْحَکیمُ۔
ترجمہ۔
٢١۔ اگر اس قرآن کوہم پہاڑوں پرنازل کرتے تو تُو دیکھتاکہ وُہ اس کے سامنے خشوع سے پیش آ تا اورخوفِ خدا ریزہ ریزہ ہوجاتا ۔ یہ مثالیں ہم لوگوں کیلیے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ غور کریں ۔
٢٢۔خُدا وہی ہے جس کے علاوہ کوئی معبُود نہیں ہے ، وُہ پوشیدہ وآشکار سے آگاہ ہے اوروُہ رحمن وحیم ہے ۔
٢٣۔خدا وہی ہے جس کے علاوہ کوئی معبُودنہیں ۔ اصلی حاکم اورمالک وہی ہے ہرغیب سے منزّہ ہے کسی پرظلم نہیں کرتا ، مومنین کوامنیت بخشتاہے ۔ ہر چیز کا نگہبان ہے اسے عظمت کے لائق ہے اوراس سے منزّہ ہے جسے اس کاشریک قرار دیتے ہیں ۔
٢٤۔ وہ خدا وندخالق اور بے سابقہ پیدا کرنے والا ہے ۔وہ ( بے نظیر ) صورت کشی کرنے والا ہے ، اس کے لیے اچھے نام ہیں ، جوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اس کی تسبیح کرتاہے اوروُہ ، عزیز وحکیم ہے ۔