سوره حشر/ آیه 15- 20
كَمَثَلِ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ قَرِيبًا ۖ ذَاقُوا وَبَالَ أَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ۱۵كَمَثَلِ الشَّيْطَانِ إِذْ قَالَ لِلْإِنْسَانِ اكْفُرْ فَلَمَّا كَفَرَ قَالَ إِنِّي بَرِيءٌ مِنْكَ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ رَبَّ الْعَالَمِينَ ۱۶فَكَانَ عَاقِبَتَهُمَا أَنَّهُمَا فِي النَّارِ خَالِدَيْنِ فِيهَا ۚ وَذَٰلِكَ جَزَاءُ الظَّالِمِينَ ۱۷يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ ۱۸وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ فَأَنْسَاهُمْ أَنْفُسَهُمْ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ ۱۹لَا يَسْتَوِي أَصْحَابُ النَّارِ وَأَصْحَابُ الْجَنَّةِ ۚ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَائِزُونَ ۲۰
جس طرح کہ ابھی حال میں ان سے پہلے والوں کا حشر ہوا ہے کہ انہوں نے اپنے کام کے وبال کامزہ چکھ لیا ہے اور پھر ان کے لئے دردناک عذاب بھی ہے. ان کی مثال شیطان جیسی ہے کہ اس نے انسان سے کہا کہ کفر اختیار کرلے اور جب وہ کافر ہوگیا تو کہنے لگا کہ میں تجھ سے بیزار ہوں میں تو عالمین کے پروردگار سے ڈرتا ہوں. تو ان دونوں کا انجام یہ ہے کہ دونوں جہنّم میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں اور یہی ظالمین کی واقعی سزا ہے. ایمان والو اللہ سے ڈرو اور ہر شخص یہ دیکھے کہ اس نے کل کے لئے کیا بھیج دیا ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو کہ وہ یقینا تمہارے اعمال سے باخبر ہے. اور خبردار ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جنہوں نے خدا کو اِھلادیا تو خدا نے خود ان کے نفس کو بھی اِھلا دیا اور وہ سب واقعی فاسق اور بدکار ہیں. اصحاب جنّت اور اصحاب جہنمّ ایک جیسے نہیں ہوسکتے, اصحاب جنّت وہی ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں.
١٥۔ کَمَثَلِ الَّذینَ مِنْ قَبْلِہِمْ قَریباً ذاقُوا وَبالَ أَمْرِہِمْ وَ لَہُمْ عَذاب أَلیم ۔
١٦۔ کَمَثَلِ الشَّیْطانِ ِذْ قالَ لِلِْنْسانِ اکْفُرْ فَلَمَّا کَفَرَ قالَ ِنِّی بَریء مِنْکَ ِنِّی أَخافُ اللَّہَ رَبَّ الْعالَمینَ ۔
١٧۔ فَکانَ عاقِبَتَہُما أَنَّہُما فِی النَّارِ خالِدَیْنِ فیہا وَ ذلِکَ جَزاء ُ الظَّالِمینَ۔
١٨۔یا أَیُّہَا الَّذینَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّہَ وَ لْتَنْظُرْ نَفْس ما قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَ اتَّقُوا اللَّہَ ِنَّ اللَّہَ خَبیر بِما تَعْمَلُونَ ۔
١٩۔وَ لا تَکُونُوا کَالَّذینَ نَسُوا اللَّہَ فَأَنْساہُمْ أَنْفُسَہُمْ أُولئِکَ ہُمُ الْفاسِقُونَ۔
٢٠۔ لا یَسْتَوی أَصْحابُ النَّارِ وَ أَصْحابُ الْجَنَّةِ أَصْحابُ الْجَنَّةِ ہُمُ الْفائِزُونَ ۔
ترجمہ
١٥۔یہودیوں کے اس گروہ کا کام ان لوگوں کی طرح ہے جوان سے کچھ پہلے تھے ۔ انہوںنے اپنے کام کاتلخ مزہ چکھا ۔ ان کے لیے درد ناک عذاب ہے ۔
١٦۔ ان کا کام مثل شیطان کے ہے جس نے انسان سے کہا کافرہو جا (تاکہ تیری مشکلات حل ہو جائیں) لیکن جب وہ کافرہوگیا تواس نے کہامیں تجھ سے بیزار ہوں، میں اس خُدا سے جو عالمین کاپروردگار ہے ڈر تاہوں ۔
١٧۔ انجام ان کا یہ ہوا کہ وہ دونوںجہنم کی آگ میں ہیں ۔ہمیشہ اس میں رہیں گے اور یہ ستم گروں کی سزا ہے ۔
١٨۔ اے ایمان لانے والو!خُدا کی مخالفت سے پرہیز کرو، اور ہرانسان کودیکھنا چاہیئے کہ اس نے اپنے کل کے لیے آگے کیا بھیجاہے اورخداسے ڈرواس لیے کہ خداجس کام کو تم انجام دیتے ہو اس سے آگاہ ہے ۔
١٩۔ اوران لوگوں کی طرح ، جنہوںنے خداکوفراموش کردیا اورخدا نے بھی انہیں خُود فراموشی کاشکارکیا، نہ ہوجاؤ ،اوروہ فاسق وگنہگار ہیں ۔
٢٠۔ہرگز اصحابِ دوزخ اوراصحابِ بہشت یکساں نہیں ہیں صرف اصحابِ جنّت ہی کامیاب ہیں ۔