سوره حشر/ آیه 8- 10
لِلْفُقَرَاءِ الْمُهَاجِرِينَ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا وَيَنْصُرُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ ۸وَالَّذِينَ تَبَوَّءُوا الدَّارَ وَالْإِيمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ يُحِبُّونَ مَنْ هَاجَرَ إِلَيْهِمْ وَلَا يَجِدُونَ فِي صُدُورِهِمْ حَاجَةً مِمَّا أُوتُوا وَيُؤْثِرُونَ عَلَىٰ أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ ۚ وَمَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ۹وَالَّذِينَ جَاءُوا مِنْ بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلًّا لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ ۱۰
یہ مال ان مہاجر فقرائ کے لئے بھی ہے جنہیں ان کے گھروں اور اموال سے نکال باہر کردیا گیا ہے اور وہ صرف خدا کے فضل اور اس کی مرضی کے طلبگار ہیں اور خدا و رسول کی مدد کرنے والے ہیں کہ یہی لوگ دعوائے ایمان میں سچے ہیں. اور جن لوگوں نے دارالہجرت اور ایمان کو ان سے پہلے اختیار کیا تھا وہ ہجرت کرنے والوں کو دوست رکھتے ہیں اور جو کچھ انہیں دیا گیا ہے اپنے دلوں میں اس کی طرف سے کوئی ضرورت نہیں محسوس کرتے ہیں اور اپنے نفس پر دوسروں کو مقدم کرتے ہیں چاہے انہیں کتنی ہی ضرورت کیوں نہ ہو.... اور جسے بھی اس کیے نفس کی حرص سے بچالیا جائے وہی لوگ نجات پانے والے ہیں. اور جو لوگ ان کے بعد آئے اور ان کا کہنا یہ ہے کہ خدایا ہمیں معاف کردے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جنہوں نے ایمان میں ہم پر سبقت کی ہے اور ہمارے دلوں میں صاحبانِ ایمان کے لئے کسی طرح کا کینہ نہ قرار دینا کہ تو بڑا مہربان اور رحم کرنے والا ہے.
٨۔لِلْفُقَراء ِ الْمُہاجِرینَ الَّذینَ أُخْرِجُوا مِنْ دِیارِہِمْ وَ أَمْوالِہِمْ یَبْتَغُونَ فَضْلاً مِنَ اللَّہِ وَ رِضْواناً وَ یَنْصُرُونَ اللَّہَ وَ رَسُولَہُ أُولئِکَ ہُمُ الصَّادِقُونَ۔
٩۔وَ الَّذینَ تَبَوَّؤُا الدَّارَ وَ الْیمانَ مِنْ قَبْلِہِمْ یُحِبُّونَ مَنْ ہاجَرَ ِلَیْہِمْ وَ لا یَجِدُونَ فی صُدُورِہِمْ حاجَةً مِمَّا أُوتُوا وَ یُؤْثِرُونَ عَلی أَنْفُسِہِمْ وَ لَوْ کانَ بِہِمْ خَصاصَة وَ مَنْ یُوقَ شُحَّ نَفْسِہِ فَأُولئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُونَ۔
١٠۔ وَ الَّذینَ جاؤُ مِنْ بَعْدِہِمْ یَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنا وَ لِِخْوانِنَا الَّذینَ سَبَقُونا بِالْیمانِ وَ لا تَجْعَلْ فی قُلُوبِنا غِلاًّ لِلَّذینَ آمَنُوا رَبَّنا ِنَّکَ رَؤُف رَحیم۔
ترجمہ
٨۔یہ اموال ان مہاجرین کے لیے ہیں جواپنے گھر بار اور اموال سے باہر نکالے گئے ہیں اوروہ اللہ کے فضل اوراس کی رضا کوطلب کرتے ہیں اور خُدا اوراس کے رسُول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مدد کرتے ہیں ،وُہ سچّے ہیں ۔
٩۔ اوران لوگوں کے لیے جو دارالہجرة (مدینہ ) اورایمان کے گھر میں مہاجرین سے پہلے سکونت اختیار کیے ہوئے ہیں وُہ ایسے لوگوں کوجوان کی طرف ہجرت کریں، دوست رکھتے ہیں اوراپنے دل میں اس چیز کے لیے جو مہاجرین کودی گئی ہے کوئی ضرورت محسوس نہیں کرتے ،وہ مہاجرین کوخُود پرترجیح دیتے ہیں، اگرچہ شدّت سے فقیر ہوں اور جن لوگوں کوخُدا نے بُخل اوراپنے نفس کو حِرص سے بچارکھا ہے وہی رُست گار اور نجات پانے والے ہیں ۔
١٠۔ اوروہ لوگ جوان کے بعد آ ئے ہیں اورکہتے ہیں پروردگار ا!ہمیں اورہمارے ان بھائیوں کو، جنہوںنے ایمان لانے میں ہم پر سبقت کی ہے ،بخش دے اورہمارے دلوں میں مومنین کی نسبت حسد وکینہ قرار نہ دے ،پروردگار تو مہربان اوررحیم ہے ۔