Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره مجادله/ آیه 20- 22

										
																									
								

Ayat No : 20-22

: المجادلة

إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ أُولَٰئِكَ فِي الْأَذَلِّينَ ۲۰كَتَبَ اللَّهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي ۚ إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ ۲۱لَا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَوْ كَانُوا آبَاءَهُمْ أَوْ أَبْنَاءَهُمْ أَوْ إِخْوَانَهُمْ أَوْ عَشِيرَتَهُمْ ۚ أُولَٰئِكَ كَتَبَ فِي قُلُوبِهِمُ الْإِيمَانَ وَأَيَّدَهُمْ بِرُوحٍ مِنْهُ ۖ وَيُدْخِلُهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ۚ أُولَٰئِكَ حِزْبُ اللَّهِ ۚ أَلَا إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ۲۲

Translation

بیشک جو لوگ خدا و رسول سے دشمنی کرتے ہیں ان کا شمار ذلیل ترین لوگوں میں ہے. اللرُنے یہ لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسول غالب آنے والے ہیں بیشک اللہ صاحبِ قوت اور صاحب هعزت ہے. آپ کبھی نہ دیکھیں گے کہ جو قوم اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھنے والی ہے وہ ان لوگوں سے دوستی کررہی ہے جو اللہ اور اس کے رسول سے دشمنی کرنے والے ہیں چاہے وہ ان کے باپ دادا یا اولاد یا برادران یا عشیرہ اور قبیلہ والے ہی کیوں نہ ہوں - اللرُنے صاحبان هایمان کے دلوں میں ایمان لکھ دیا ہے اور ان کی اپنی خاص روح کے ذریعہ تائید کی ہے اور وہ انہیں ان جنّتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور وہ ا ن ہی میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے - خدا ان سے راضی ہوگا اور وہ خدا سے راضی ہوں گے یہی لوگ اللہ کا گروہ ہیں اور آگاہ ہوجاؤ کہ اللہ کا گروہ ہی نجات پانے والا ہے.

Tafseer

									٢٠۔ِانَّ الَّذینَ یُحَادُّونَ اللَّہَ وَ رَسُولَہُ أُولئِکَ فِی الْأَذَلِّینَ ۔
٢١۔کَتَبَ اللَّہُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَ رُسُلی ِنَّ اللَّہَ قَوِیّ عَزیز ۔
٢٢۔ لا تَجِدُ قَوْماً یُؤْمِنُونَ بِاللَّہِ وَ الْیَوْمِ الْآخِرِ یُوادُّونَ مَنْ حَادَّ اللَّہَ وَ رَسُولَہُ وَ لَوْ کانُوا آباء َہُمْ أَوْ أَبْناء َہُمْ أَوْ ِخْوانَہُمْ أَوْ عَشیرَتَہُمْ أُولئِکَ کَتَبَ فی قُلُوبِہِمُ الْیمانَ وَ أَیَّدَہُمْ بِرُوحٍ مِنْہُ وَ یُدْخِلُہُمْ جَنَّاتٍ تَجْری مِنْ تَحْتِہَا الْأَنْہارُ خالِدینَ فیہا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ وَ رَضُوا عَنْہُ أُولئِکَ حِزْبُ اللَّہِ أَلا ِنَّ حِزْبَ اللَّہِ ہُمُ الْمُفْلِحُونَ ۔
ترجمہ
٢٠۔وُہ لوگ جوخدااوراس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)سے دُشمنی کرتے ہیں وہ ذلیل ترین افراد کے زُمرہ میں ہیں ۔
٢١۔خُدانے اس طرح مقرر کررکھّا تھاکہ میں اورمیرے رسُول کامیاب ہوں گے کیونکہ خدا قوی اور ناقابلِ شکست ہے ۔
٢٢۔کسِی ایسی قوم کوتو نہیں پائے گا جوخدااورروزِ قیامت پر ایمان رکھتی ہو اوروہ خُدا اوراس کے رسُول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کے دشمنوں کے ساتھ ددستی کرے خواہ وہ ان کے آباؤ اجداد ، اولاد، بھائی اور رشتہ دار کیوں نہ ہوں وہ ایسے لوگ ہیں جن کے صفحۂ دل پرایمان لِکھ دیاہے اوراپنی طرف سے ایک رُوح کے ذریعے ان کی تقویت فرمائی ہے ۔ انہیں جنّت کے باغوں میں داخل کرے گا جن کے درختوں کے نیچے نہریں جاری ہیں ،وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے ۔خدا ان سے خوش ہے اور وہ خداسے خوش ہیں ۔وہ اللہ کاحزب ہیں ۔ جان لوکہ اللہ کاحزب ہی کامیاب ہے ۔