سوره مجادله/ آیه 5- 7
إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ كُبِتُوا كَمَا كُبِتَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ۚ وَقَدْ أَنْزَلْنَا آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ ۚ وَلِلْكَافِرِينَ عَذَابٌ مُهِينٌ ۵يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوا ۚ أَحْصَاهُ اللَّهُ وَنَسُوهُ ۚ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ ۶أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ مَا يَكُونُ مِنْ نَجْوَىٰ ثَلَاثَةٍ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْ وَلَا خَمْسَةٍ إِلَّا هُوَ سَادِسُهُمْ وَلَا أَدْنَىٰ مِنْ ذَٰلِكَ وَلَا أَكْثَرَ إِلَّا هُوَ مَعَهُمْ أَيْنَ مَا كَانُوا ۖ ثُمَّ يُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ۷
بیشک جو لوگ خدا و رسول سے دشمنی کرتے ہیں وہ ویسے ہی ذلیل ہوں گے جیسے ان سے پہلے والے ذلیل ہوئے ہیں اور ہم نے کھلی ہوئی نشانیاں نازل کردی ہیں اور کافروں کے لئے رسوا کن عذاب ہے. جس دن خدا سب کو زندہ کرے گا اور انہیں ان کے اعمال سے باخبر کرے گا جسے اس نے محفوظ کر رکھا ہے اور ان لوگوں نے خود اِھلادیا ہے اور اللہ ہر شے کی نگرانی کرنے والا ہے. کیا تم نہیں دیکھتے ہو کہ اللہ زمین و آسمان کی ہر شے سے باخبر ہے .کہیں بھی تین آدمیوں کے درمیان راز کی بات نہیں ہوتی ہے مگر یہ کہ وہ ان کا چوتھا ہوتا ہے اور پانچ کی راز داری ہوتی ہے تو وہ ان کا چھٹا ہوتا ہے اور کم و بیش بھی کوئی رازداری ہوتی ہے تو وہ ان کے ساتھ ضرور رہتا ہے چاہے وہ کہیں بھی رہیں اس کے بعد روز هقیامت انہیں باخبر کرے گا کہ انہوں نے کیا کیا ہے کہ بیشک وہ ہر شے کا جاننے والا ہے.
٥۔ِانَّ الَّذینَ یُحَادُّونَ اللَّہَ وَ رَسُولَہُ کُبِتُوا کَما کُبِتَ الَّذینَ مِنْ قَبْلِہِمْ وَ قَدْ أَنْزَلْنا آیاتٍ بَیِّناتٍ وَ لِلْکافِرینَ عَذاب مُہین۔
٦۔یَوْمَ یَبْعَثُہُمُ اللَّہُ جَمیعاً فَیُنَبِّئُہُمْ بِما عَمِلُوا أَحْصاہُ اللَّہُ وَ نَسُوہُ وَ اللَّہُ عَلی کُلِّ شَیْء ٍ شَہید۔
٧۔ أَ لَمْ تَرَ أَنَّ اللَّہَ یَعْلَمُ ما فِی السَّماواتِ وَ ما فِی الْأَرْضِ ما یَکُونُ مِنْ نَجْوی ثَلاثَةٍ ِلاَّ ہُوَ رابِعُہُمْ وَ لا خَمْسَةٍ ِلاَّ ہُوَ سادِسُہُمْ وَ لا أَدْنی مِنْ ذلِکَ وَ لا أَکْثَرَ ِلاَّ ہُوَ مَعَہُمْ أَیْنَ ما کانُوا ثُمَّ یُنَبِّئُہُمْ بِما عَمِلُوا یَوْمَ الْقِیامَةِ ِنَّ اللَّہَ بِکُلِّ شَیْء ٍ عَلیم۔
ترجمہ
٥۔وہ لوگ جوخدااوراس کے رسول کے ساتھ دُشمنی کرتے ہیں وہ ذلیل وخوار ہوں گے جس طرح ان سے پہلے کے لوگ ذلیل وخوار ہوئے ،ہم نے واضح آ یات نازل کی ہیں اورکافروں کے لیے خوار کرنے والا عذاب ہے ۔
٦۔ جس دن خداان سب کواُٹھائے گا اوران اعمال سے جوانہوں نے انجام دیے ہیں انہیں باخبر کرے گا ، وہ اعمال جن کاخدانے احصا کیا ہے اوروہ انہیں بُھول گئے ہیں اورخداہر چیز کاشاہد وناظر ہے ۔
٧۔کیاتُو نہیں جانتا کہ جوکچھ آسمانوںمیں ہے اورجوکچھ زمینوں میں ہے خدااسے جانتاہے ،کسی جگہ تین اشخاص آپس میں سر گوشی نہیں کرتے مگر یہ کہ خداان کاچوتھا ہوتاہے اور کہیں پانچ افراد سرگوشی کرتے مگر یہ کہ خداان کاچھٹا ہوتاہے ۔ اوراس سے کم تعداد میں میں اور نہ اس سے زیادہ تعداد میں مگر یہ کہ وہ ان کے ہمراہ ہے ،وہ جہاں کہیں بھی ہوں ،پھر قیامت کے دن انہیں ان کے اعمال سے آگاہ کرے گا کیونکہ خداہر چیز کوجانتاہے ۔