Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره مجادله/ آیه 1- 4

										
																									
								

Ayat No : 1-4

: المجادلة

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ قَدْ سَمِعَ اللَّهُ قَوْلَ الَّتِي تُجَادِلُكَ فِي زَوْجِهَا وَتَشْتَكِي إِلَى اللَّهِ وَاللَّهُ يَسْمَعُ تَحَاوُرَكُمَا ۚ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ ۱الَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِنْكُمْ مِنْ نِسَائِهِمْ مَا هُنَّ أُمَّهَاتِهِمْ ۖ إِنْ أُمَّهَاتُهُمْ إِلَّا اللَّائِي وَلَدْنَهُمْ ۚ وَإِنَّهُمْ لَيَقُولُونَ مُنْكَرًا مِنَ الْقَوْلِ وَزُورًا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ ۲وَالَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِنْ نِسَائِهِمْ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُوا فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسَّا ۚ ذَٰلِكُمْ تُوعَظُونَ بِهِ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ۳فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسَّا ۖ فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَإِطْعَامُ سِتِّينَ مِسْكِينًا ۚ ذَٰلِكَ لِتُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ۚ وَتِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ ۗ وَلِلْكَافِرِينَ عَذَابٌ أَلِيمٌ ۴

Translation

بیشک اللہ نے اس عورت کی بات سن لی جو تم سے اپنے شوہر کے بارے میں بحث کررہی تھی اور اللہ سے فریاد کررہی تھی اور اللہ تم دونوں کی باتیں سن رہا تھا کہ وہ سب کچھ سننے والا اور دیکھنے والا ہے. جو لوگ اپنی عورتوں سے ظہار کرتے ہیں ان کی عورتیں ان کی مائیں نہیں ہیں - مائیں تو صرف وہ عورتیں ہیں جنہوں نے پیدا کیا ہے .اور یہ لوگ یقینا بہت بفِی اور جھوٹی بات کہتے ہیں اور اللہ بہت معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے. جو لوگ تم میں سے اپنی عورتوں سے ظہار کریں اور پھر اپنی بات سے پلٹنا چاہیں انہیں چاہئے کہ عورت کو ہاتھ لگانے سے پہلے ایک غلام آزاد کریں کہ یہ خدا کی طرف سے تمہارے لئے نصیحت ہے اور خدا تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے. پھر کسی شخص کے لئے غلام ممکن نہ ہو تو آپس میں ایک دوسرے کو مس کرنے سے پہلے دو مہینے کے مسلسل روزے رکھے پھر یہ بھی ممکن نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے یہ اس لئے تاکہ تم خدا و رسول پر صحیح ایمان رکھو اور یہ اللہ کے مقرر کردہ حدود ہیں اور کافروں کے لئے بڑا دردناک عذاب ہے.

Tafseer

									بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ
١۔قَدْ سَمِعَ اللَّہُ قَوْلَ الَّتی تُجادِلُکَ فی زَوْجِہا وَ تَشْتَکی ِلَی اللَّہِ وَ اللَّہُ یَسْمَعُ تَحاوُرَکُما ِنَّ اللَّہَ سَمیع بَصیر۔
٢۔ الَّذینَ یُظاہِرُونَ مِنْکُمْ مِنْ نِسائِہِمْ ما ہُنَّ أُمَّہاتِہِمْ ِنْ أُمَّہاتُہُمْ ِلاَّ اللاَّئی وَلَدْنَہُمْ وَ ِنَّہُمْ لَیَقُولُونَ مُنْکَراً مِنَ الْقَوْلِ وَ زُوراً وَ ِنَّ اللَّہَ لَعَفُوّ غَفُور۔
٣۔وَ الَّذینَ یُظاہِرُونَ مِنْ نِسائِہِمْ ثُمَّ یَعُودُونَ لِما قالُوا فَتَحْریرُ رَقَبَةٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ یَتَمَاسَّا ذلِکُمْ تُوعَظُونَ بِہِ وَ اللَّہُ بِما تَعْمَلُونَ خَبیر ۔
٤۔فَمَنْ لَمْ یَجِدْ فَصِیامُ شَہْرَیْنِ مُتَتابِعَیْنِ مِنْ قَبْلِ أَنْ یَتَمَاسَّا فَمَنْ لَمْ یَسْتَطِعْ فاطْعامُ سِتِّینَ مِسْکیناً ذلِکَ لِتُؤْمِنُوا بِاللَّہِ وَ رَسُولِہِ وَ تِلْکَ حُدُودُ اللَّہِ وَ لِلْکافِرینَ عَذاب أَلیم ۔
ترجمہ
شروع اللہ کے نام سے جورحمان ورحیم ہے 
١۔خدانے اس عورت کاقول سُنا جس نے اپنے شوہر کے بارے میں تجھ سے رجوع کیاتھا اورخُدا کی بارگاہ میں شکایت کی تھی ، خداتمہاری آپس کی گفتگو (اس عورت کااصرار اس کی مشکل کے حل کے سلسلہ میں)سُن رہاتھا اورخُدا سُننے اوردیکھنے والاہے ۔
٢۔ تم میں سے جولوگ اپنی بیویوں کے بارے میں ظہار کرتے ہیں اور کہتے ہیں(انت علی کظھرامّی ) (تو میرے لیے میری ماں کی پُشت کی مانند ہے) تو وہ ہرگز ان کی مائیں نہیںہیں ۔ ان کی مائیں توصرف وہی ہیں جنہوں نے ان جو جناہے ۔وہ بڑی قبیح اور باطل بات کرتے ہیں اورخدامعاف کرنے والا اوربخشنے والاہے ۔
٣۔ جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں پھراپنی ہی کہی ہوئی بات سے پلٹ جاتے ہیں تو اُن کواُن کے ساتھ صُحبت کرنے سے پہلے ایک غلام آزاد کرناچاہیئے ۔ یہ وہ حکم ہے جس کی انہیں نصیحت کی جاتی ہے اور جوکچھ تم انجام دیتے ہو خدا اس سے باخبر ہے ۔
٤۔ اورجوشخص غلام آزاد کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تو وہ صحبت کرنے سے پہلے دو ماہ پے درپے روز رے رکھے اورجواس کی بھی طاقت نہیں رکھتا وہ ساٹھ مسکینوں کوکھانا کھلائے ۔یہ اس وجہ سے ہے کہ تم خدا اوراس کے رسول پرایمان لے آؤ یہ خُدا کی حدود ہیں ،جوان کی مخالفت کریں گے ان پر درد ناک عذاب ہوگا۔