سوره حدید/ آیه 21- 24
سَابِقُوا إِلَىٰ مَغْفِرَةٍ مِنْ رَبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أُعِدَّتْ لِلَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ ۚ ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ ۲۱مَا أَصَابَ مِنْ مُصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنْفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَبْرَأَهَا ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ ۲۲لِكَيْلَا تَأْسَوْا عَلَىٰ مَا فَاتَكُمْ وَلَا تَفْرَحُوا بِمَا آتَاكُمْ ۗ وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ ۲۳الَّذِينَ يَبْخَلُونَ وَيَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ ۗ وَمَنْ يَتَوَلَّ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ ۲۴
تم سب اپنے پروردگار کی مغفرت اور اس جّنت کی طرف سبقت کرو جس کی وسعت زمین و آسمان کے برابر ہے اور جسے ان لوگوں کے لئے مہیاّ کیا گیا ہے جو خدا اور رسول پر ایمان لائے ہیں یہی درحقیقت فضل خدا ہے جسے چاہتا ہے عطا کردیتا ہے اور اللہ تو بہت بڑے فضل کا مالک ہے. زمین میں کوئی بھی مصیبت وارد ہوتی ہے یا تمہارے نفس پر نازل ہوتی ہے تو نفس کے پیدا ہونے کے پہلے سے وہ کتاب الۤہی میں مقدر ہوچکی ہے اور یہ خدا کے لئے بہت آسان شے ہے. یہ تقدیر اس لئے ہے کہ جو تمہارے ہاتھ سے نکل جائے اس کا افسوس نہ کرو اور جو مل جائے اس پر غرور نہ کرو کہ اللہ اکڑنے والے مغرور افراد کو پسند نہیں کرتا ہے. جو خود بھی بخل کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی بخل کا حکم دیتے ہیں اور جو بھی خدا سے روگردانی کرے گا اسے معلوم رہے کہ خدا سب سے بے نیاز اور قابلِ حمد و ستائش ہے.
٢١۔سابِقُوا ِلی مَغْفِرَةٍ مِنْ رَبِّکُمْ وَ جَنَّةٍ عَرْضُہا کَعَرْضِ السَّماء ِ وَ الْأَرْضِ أُعِدَّتْ لِلَّذینَ آمَنُوا بِاللَّہِ وَ رُسُلِہِ ذلِکَ فَضْلُ اللَّہِ یُؤْتیہِ مَنْ یَشاء ُ وَ اللَّہُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظیمِ۔
٢٢۔ما أَصابَ مِنْ مُصیبَةٍ فِی الْأَرْضِ وَ لا فی أَنْفُسِکُمْ ِلاَّ فی کِتابٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَبْرَأَہا ِنَّ ذلِکَ عَلَی اللَّہِ یَسیر۔
٢٣۔لِکَیْلا تَأْسَوْا عَلی ما فاتَکُمْ وَ لا تَفْرَحُوا بِما آتاکُمْ وَ اللَّہُ لا یُحِبُّ کُلَّ مُخْتالٍ فَخُورٍ۔
٢٤۔ الَّذینَ یَبْخَلُونَ وَ یَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ وَ مَنْ یَتَوَلَّ فَِنَّ اللَّہَ ہُوَ الْغَنِیُّ الْحَمیدُ ۔
ترجمہ
٢١۔ایک دُوسرے پرسبقت کرواپنے پروردگار کی مغفرت اوراس جنّت تک پہنچنے کے لیے جس کی وُسعت آسمان وزمین کی وسعت جیسی ہے اورتیّارکی گئی ہے ایسے لوگوں کے لیے جوخدا اور رسُولوںپرایمان لائے ہیں یہ اللہ کافضل ہے وہ جسے چاہے دیتاہے اورخُدا صاحب ِ فضل ِ عظیم ہے ۔
٢٢۔کوئی مصیبت زمین میں اورتمہارے وجُود میں نمودار نہیں ہوتی مگریہ کہ زمین کی تخلیق سے پہلے سے لَوحِ محفوظ میں ثبت ہے اور یہ چیز خداکے لیے آسمان ہے ۔
٢٣۔یہ اس لیے ہے تاکہ اس پرجسے تم گُم کرچکے ہوافسوس نہ کرو اورجو کُچھ تمہیں دیاگیاہے اس سے خوش نہ ہواورخُدا کِسی متکبّر فخر کرنے والے کودوست نہیں رکھتا۔
٢٤۔وہ لوگ جوبُخل کرتے ہیں اورلوگوں کوبُخل کی دعوت دیتے ہیں اورجو شخص( افرمان سے )رُو گرداں ہو( خُدا کوکوئی نقصان نہیں پہنچاتا)کیونکہ خدابے نیاز اورلائقِ ستائش ہے ۔