سوره حدید/ آیه 7- 11
آمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَأَنْفِقُوا مِمَّا جَعَلَكُمْ مُسْتَخْلَفِينَ فِيهِ ۖ فَالَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَأَنْفَقُوا لَهُمْ أَجْرٌ كَبِيرٌ ۷وَمَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ ۙ وَالرَّسُولُ يَدْعُوكُمْ لِتُؤْمِنُوا بِرَبِّكُمْ وَقَدْ أَخَذَ مِيثَاقَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ ۸هُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ عَلَىٰ عَبْدِهِ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ لِيُخْرِجَكُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ ۚ وَإِنَّ اللَّهَ بِكُمْ لَرَءُوفٌ رَحِيمٌ ۹وَمَا لَكُمْ أَلَّا تُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلِلَّهِ مِيرَاثُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ لَا يَسْتَوِي مِنْكُمْ مَنْ أَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَقَاتَلَ ۚ أُولَٰئِكَ أَعْظَمُ دَرَجَةً مِنَ الَّذِينَ أَنْفَقُوا مِنْ بَعْدُ وَقَاتَلُوا ۚ وَكُلًّا وَعَدَ اللَّهُ الْحُسْنَىٰ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ۱۰مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ وَلَهُ أَجْرٌ كَرِيمٌ ۱۱
تم لوگ اللہ و رسول پر ایمان لے آؤ اور اس مال میں سے خرچ کرو جس میں اس نے تمہیں اپنا نائب قرار دیا ہے - تم میں سے جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے راسِ خدا میں خرچ کیا ان کے لئے اجر عظیم ہے. اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم خدا پر ایمان نہیں لاتے ہو جب کہ رسو ل تمہیں دعوت دے رہا ہے کہ اپنے پروردگار پر ایمان لے آؤ اور خدا تم سے اس بات کا عہد بھی شلے چکا ہے اگر تم اعتبار کرنے والے ہو. وہی وہ ہے جو اپنے بندے پر کھلی ہوئی نشانیاں نازل کرتا ہے تاکہ تمہیں تاریکیوں سے نور کی طرف نکال کرلے آئے اور اللہ تمہارے حال پر یقینا مہربان و رحم کرنے والا ہے. اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم راہ هخدا میں خرچ نہیں کرتے ہو جب کہ آسمان و زمین کی وراثت اسی کے لئے ہے اور تم میں سے فتح سے پہلے انفاق کرنے والا اور جہاد کرنے والا اس کے جیسا نہیں ہوسکتا ہے جو فتح کے بعد انفاق اور جہاد کرے - پہلے جہاد کرنے والے کا درجہ بہت بلند ہے اگرچہ خدا نے سب سے نیکی کا وعدہ کیا ہے اور وہ تمہارے جملہ اعمال سے باخبر ہے. کون ہے جو اللہ کو قرض حسنہ دے کہ وہ اس کو دوگنا کردے اور اس کے لئے باعزّت اجر بھی ہو.
٧۔ آمِنُوا بِاللَّہِ وَ رَسُولِہِ وَ أَنْفِقُوا مِمَّا جَعَلَکُمْ مُسْتَخْلَفینَ فیہِ فَالَّذینَ آمَنُوا مِنْکُمْ وَ أَنْفَقُوا لَہُمْ أَجْر کَبیر۔
٨۔ وَ ما لَکُمْ لا تُؤْمِنُونَ بِاللَّہِ وَ الرَّسُولُ یَدْعُوکُمْ لِتُؤْمِنُوا بِرَبِّکُمْ وَ قَدْ أَخَذَ میثاقَکُمْ ِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنینَ ۔
٩۔ ہُوَ الَّذی یُنَزِّلُ عَلی عَبْدِہِ آیاتٍ بَیِّناتٍ لِیُخْرِجَکُمْ مِنَ الظُّلُماتِ ِلَی النُّورِ وَ ِنَّ اللَّہَ بِکُمْ لَرَؤُف رَحیم ۔
١٠۔وَ ما لَکُمْ أَلاَّ تُنْفِقُوا فی سَبیلِ اللَّہِ وَ لِلَّہِ میراثُ السَّماواتِ وَ الْأَرْضِ لا یَسْتَوی مِنْکُمْ مَنْ أَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَ قاتَلَ أُولئِکَ أَعْظَمُ دَرَجَةً مِنَ الَّذینَ أَنْفَقُوا مِنْ بَعْدُ وَ قاتَلُوا وَ کُلاًّ وَعَدَ اللَّہُ الْحُسْنی وَ اللَّہُ بِما تَعْمَلُونَ خَبیر۔
١١۔ مَنْ ذَا الَّذی یُقْرِضُ اللَّہَ قَرْضاً حَسَناً فَیُضاعِفَہُ لَہُ وَ لَہُ أَجْر کَریم۔
ترجمہ
٧۔خُدا اوراس کے رسُول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پرایمان لے آؤ اوراس چیزمیں سے جس میں اس نے تمہیں اپنانمائندہ قرار دیاہے انفاق کرو( کیونکہ )وہ لوگ جوتم میں سے ایمان لے آ ئے ہیں اورانہوں نے انفاق کیاہے ان کے لیے اَجرِعظیم ہے ۔
٨۔ تمہیں کیا ہوگیاہے کہ تم اللہ پرایمان نہیں لاتے ہو حالانکہ رسول تمہیں پُکارتاہے کہ اپنے پروردگار پرایمان لے آؤ اورتم سے اس نے عہدوپیمان لیاہے ( فطرت و عقل کے مطابق پیمان) اگرپیمان کے لیے آمادہ ہو ۔
٩۔وہی ہے جواپنے بندہ (محمد)(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)پرآیات ِ بیّنات نازل کرتاہے تاکہ وہ تمہیں تاریکیوں سے نکال کرایمان کی طرف لے جائے اورخداتم پرمہربان ورحیم ہے ۔
١٠۔راہ ِ خدا میں انفاق کیوں نہ کرو حالانکہ آسمانوں اور زمین کی میراث سب خُدا کے لیے ہے (اور کوئی شخص کوئی چیز اپنے ساتھ نہیں لے جائے گا )وہ لوگ جنہوں نے کامیابی اورفتح سے پہلے انفاق کیاہے اورجنگ کی ہے ( ان لوگوں سے جنہوں نے کامیابی کے بعد انفاق کیاہے )بہترہیں وہ ان سے بلند مقام رکھتے ہیں جنہوں نے فتح کے بعد انفاق کیاہے اور جہاد کیا ہے اورخدانے دونوں سے نیکی کاوعدہ کیاہے اورخُدا اُس سے جوکام تم انجام دیتے ہو آگاہ ہے ۔
١١۔کون ہے جو خدُاکوقرضِ حسنہ دے (جواموال اُسے دیے ہیں ان میں سے انفاق کرے)تاکہ خُدااس میں اس کے لیے اضافہ کردے اوراس کے لیے اجرِ فر اواں ہے ۔