سوره واقعه/ آیه 83- 87
فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ ۸۳وَأَنْتُمْ حِينَئِذٍ تَنْظُرُونَ ۸۴وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْكُمْ وَلَٰكِنْ لَا تُبْصِرُونَ ۸۵فَلَوْلَا إِنْ كُنْتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ ۸۶تَرْجِعُونَهَا إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ ۸۷
پھر ایسا کیوں نہیں ہوتا کہ جب جان گلے تک پہنچ جائے. اور تم اس وقت دیکھتے ہی رہ جاؤ. اور ہم تمہاری نسبت مرنے والے سے قریب ہیں مگر تم دیکھ نہیں سکتے ہو. پس اگر تم کسی کے دباؤ میں نہیں ہو اور بالکل آزاد ہو. تو اس روح کو کیوں نہیں پلٹا دیتے ہو اگر اپنی بات میں سچے ہو.
٨٣۔ فَلَوْ لا ِذا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ۔
٨٤۔ وَ أَنْتُمْ حینَئِذٍ تَنْظُرُونَ۔
٨٥۔ وَ نَحْنُ أَقْرَبُ ِلَیْہِ مِنْکُمْ وَ لکِنْ لا تُبْصِرُونَ۔
٨٦۔ فَلَوْ لا ِنْ کُنْتُمْ غَیْرَ مَدینینَ۔
٨٧۔تَرْجِعُونَہا ِنْ کُنْتُمْ صادِقین۔َ
ترجمہ
٨٣۔ پس کیوں جب کہ رُوح گلے تک پہنچ جائے گی (اسے واپس لوٹانے کی تم توانائی نہیں رکھتے )؟
٨٤۔اورتم اس حالت میں نظارہ کروگے (اورکوئی کام تمہارے ہاتھ سے نہیں ہوسکے گا) ۔
٨٥۔اورہم اس سے زیادہ نزدیک ہیں تمہاری نسبت لیکن تم دیکھتے نہیں ہو۔
٨٦۔ اگرتمہارے اعمال کی تمہیں بالکل جزانہ دی جائے ۔
٨٧۔توپھراس کولوٹا دواگر وسچ کہتے ہو ۔