سوره واقعه/ آیه 57- 62
نَحْنُ خَلَقْنَاكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ ۵۷أَفَرَأَيْتُمْ مَا تُمْنُونَ ۵۸أَأَنْتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ ۵۹نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ ۶۰عَلَىٰ أَنْ نُبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنْشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ ۶۱وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ ۶۲
ہم نے تم کو پیدا کیا ہے تو دوبارہ پیدا کرنے کی تصدیق کیوں نہیں کرتے. کیا تم نے اس نطفہ کو دیکھا ہے جو رحم میں ڈالتے ہو. اسے تم پیدا کرتے ہو یا ہم پیدا کرنے والے ہیں. ہم نے تمہارے درمیان موت کو مقدر کردیا ہے اور ہم اس بات سے عاجز نہیں ہیں. کہ تم جیسے اور لوگ پیدا کردیں اور تمہیں اس عالم میں دوبارہ ایجاد کردیں جسے تم جانتے بھی نہیں ہو. اور تم پہلی خلقت کو تو جانتے ہو تو پھر اس میں غور کیوں نہیں کرتے ہو.
٥٧۔ نَحْنُ خَلَقْناکُمْ فَلَوْ لا تُصَدِّقُونَ۔
٥٨۔أَ فَرَأَیْتُمْ ما تُمْنُونَ۔
٥٩۔ أَ أَنْتُمْ تَخْلُقُونَہُ أَمْ نَحْنُ الْخالِقُونَ۔
٦٠۔ نَحْنُ قَدَّرْنا بَیْنَکُمُ الْمَوْتَ وَ ما نَحْنُ بِمَسْبُوقینَ۔
٦١۔عَلی أَنْ نُبَدِّلَ أَمْثالَکُمْ وَ نُنْشِئَکُمْ فی ما لا تَعْلَمُونَ۔
٦٢۔ وَ لَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولی فَلَوْ لا تَذَکَّرُونَ۔
ترجمہ
٥٧۔ہم نے تمہیں پیداکیاہے ،توپھر نئی آفرینش کی تصدیق کیوں نہیں کرتے ؟
٥٨۔کیا اس نطفہ سے تم آگاہ ہوجو رحم میں ڈالتے ہو؟
٥٩۔کیاتم اسے ( جنینی دور میں )پے درپے آفرینش دیتے ہو ی ہم خلق کرتے ہیں ؟
٦٠۔ہم نے تمہارے درمیان موت کو مقدّر کیاہے اورہم پرکوئی سبقت نہیں رکھتا۔
٦١۔اس مقصد کے لیے کہ ایک گروہ کودُوسرے گروہ کی جگہ لے آئیں اور تمہیں اس جہان میں کہ جسے تم نہیں جانتے تمہیں نئی خلقت بخشیں ۔
٦٢۔تم نے پہلے عالم کوتومان لیا، توکِس طرح نہیں سمجھتے ( کہ اس کے بعد بھی ایک جہان ہے ) ۔