سوره واقعه/ آیه 15- 26
عَلَىٰ سُرُرٍ مَوْضُونَةٍ ۱۵مُتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ ۱۶يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ ۱۷بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِنْ مَعِينٍ ۱۸لَا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُونَ ۱۹وَفَاكِهَةٍ مِمَّا يَتَخَيَّرُونَ ۲۰وَلَحْمِ طَيْرٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ ۲۱وَحُورٌ عِينٌ ۲۲كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ ۲۳جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ۲۴لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا ۲۵إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا ۲۶
موتی اور یاقوت سے جڑے ہوئے تختوں پر. ایک دوسرے کے سامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے. ان کے گرد ہمیشہ نوجوان رہنے والے بچے گردش کررہے ہوں گے. پیالے اور ٹونٹی وار کنٹر اور شراب کے جام لئے ہوئے ہوں گے. جس سے نہ درد سر پیدا ہوگا اور نہ ہوش و حواس گم ہوں گے. اور ان کی پسند کے میوے لئے ہوں گے. اور ان پرندوں کا گوشت جس کی انہیں خواہش ہوگی. اور کشادہ چشم حوریں ہوں گی. جیسے سربستہ ہوتی. یہ سب درحقیقت ان کے اعمال کی جزا اور اس کا انعام ہوگا. وہاں نہ کوئی لغویات سنیں گے اور نہ گناہ کی باتیں. صرف ہر طرف سلام ہی سلام ہوگا.
١٥۔ عَلی سُرُرٍ مَوْضُونَةٍ ۔
١٦۔مُتَّکِئینَ عَلَیْہا مُتَقابِلینَ۔
١٧۔یَطُوفُ عَلَیْہِمْ وِلْدان مُخَلَّدُونَ ۔
١٨۔ بِأَکْوابٍ وَ أَباریقَ وَ کَأْسٍ مِنْ مَعینٍ ۔
١٩۔ لا یُصَدَّعُونَ عَنْہا وَ لا یُنْزِفُونَ۔
٢٠۔وَ فاکِہَةٍ مِمَّا یَتَخَیَّرُونَ۔
٢١۔وَ لَحْمِ طَیْرٍ مِمَّا یَشْتَہُونَ ۔
٢٢۔وَ حُور عین۔
٢٣۔ کَأَمْثالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَکْنُونِ۔
٢٤۔جَزاء ً بِما کانُوا یَعْمَلُونَ۔
٢٥۔لا یَسْمَعُونَ فیہا لَغْواً وَ لا تَأْثیماً۔
٢٦۔ِلاَّ قیلاً سَلاماً سَلاما ۔
ترجمہ
١٥۔وہ صف کشیدہ اورایک دُوسرے سے پیوستہ پلنگوں پربیٹھے ہیں ۔
١٦۔ان پرتکیہ لگائے ہوئے ایک دُوسرے کے رُو برہیں۔
١٧۔نو جوانانِ جاودانی (شکوہ اور طراوت میں) ہمیشہ ان کے گِرد پھرتے ہیں ۔
١٨۔پیالوں کوزوں اوربہشت کی جاری نہروں کے جام لیے ہوئے ۔
١٩۔لیکن ایسی شراب کہ نہ جس سے دردِ سر ہوتاہے نہ وُہ مَست ہوتے ہیں ۔
٢٠۔اور ہرقسم کے پھل جس کی طرف وہ مائل ہوں ۔
٢١۔ اورہرقسم کے پھل پرندہ کاگوشت جسے وہ چاہیں ۔
٢٢۔ اورحورالعین میں سے بیویان ۔
٢٣۔صدف میں پنہاں مروارید کی مانند ۔
٢٤۔ یہ سب جزا ہے ان اعمال کی جنہیں وہ انجام دیتے تھے ۔
٢٥۔ بہشت کے ان باغوں میں وہ نہ کوئی بیہودہ بات سُنیں گے اور نہ گناہ سے آلودہ باتیں ۔
٢٦۔تنہا وہ چیز جسے وہ سُنیں گے سلام ہی سلام ہے ۔