سوره الرحمن/ آیه 46- 55
وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ ۴۶فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۴۷ذَوَاتَا أَفْنَانٍ ۴۸فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۴۹فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ ۵۰فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۵۱فِيهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجَانِ ۵۲فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۵۳مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ فُرُشٍ بَطَائِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ ۚ وَجَنَى الْجَنَّتَيْنِ دَانٍ ۵۴فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۵۵
اور جو شخص بھی اپنے رب کی بارگاہ میں کھڑے ہونے سے ڈرتا ہے اس کے لئے دو دو باغات ہیں. پھر تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے. اور دونوں باغات درختوں کی ٹہنیوں سے ہرے بھرے میوؤں سے لدے ہوں گے. پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے. ان دونوں میں دو چشمے بھی جاری ہوں گے. پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے. ان دونوں میں ہر میوے کے جوڑے ہوں گے. پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے. یہ لوگ ان فرشوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے استراطلس کے ہوں گے اور دونوں باغات کے میوے انتہائی قریب سے حاصل کرلیں گے. پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے.
٤٦۔ وَ لِمَنْ خافَ مَقامَ رَبِّہِ جَنَّتانِ۔
٤٧۔فَبِأَیِّ آلاء ِ رَبِّکُما تُکَذِّبانِ ۔
٤٨۔ ذَواتا أَفْنانٍ۔
٤٩۔فَبِأَیِّ آلاء ِ رَبِّکُما تُکَذِّبانِ ۔
٥٠۔فیہِما عَیْنانِ تَجْرِیانِ۔
٥١۔ فَبِأَیِّ آلاء ِ رَبِّکُما تُکَذِّبانِ۔
٥٢۔ فیہِما مِنْ کُلِّ فاکِہَةٍ زَوْجانِ۔
٥٣۔ فَبِأَیِّ آلاء ِ رَبِّکُما تُکَذِّبانِ۔
٥٤۔ مُتَّکِئینَ عَلی فُرُشٍ بَطائِنُہا مِنْ ِسْتَبْرَقٍ وَ جَنَی الْجَنَّتَیْنِ دانٍ۔
٥٥۔فَبِأَیِّ آلاء ِ رَبِّکُما تُکَذِّبانِ۔
ترجمہ
٤٦۔اوراس شخص کے لیے کہ جو اپنے پروردگار سے ڈر سے جنّت کے دوباغ ہیں ۔
٤٧۔پس تم اپنے پروردگار کی کِس کِس نعمت کوجھٹلا ؤگے؟
٤٨۔وہ جنّت کے ان دوباغوں میں انواع واقسام کی نعمتیں اور طراوت رکھنے والے درخت رکھتے ہیں ۔
٤٩۔پس تم اپنے پروردگار کی کِس کِس نعمت کوجھٹلاؤ گے ؟
٥٠۔اِن میں مسلسل دوچشمے جاری ہیں ۔
٥١۔پس تم اپنے پروردگار کی کِس کِس نعمت کوجھٹلا ؤ گے ؟
٥٢۔ ان دونوں باغوں میں ہرپھل کی دو دوقسمیں موجُو د ہیں۔
٥٣۔پس تم اپنے پروردگار کی کِس کِس نعمت کوجھٹلا ؤ گے ؟
٥٤۔یہ اس حالت میں ہے کہ وہ ایسے فرشوں پرتکیہ لگائے بیٹھے ہیں کہ جن کے استر ریشم کے ہیں اوران دونوں باغوں کے پکے ہوئے پھل ان کی دسترس میں ہیں۔
٥٥۔پس تم اپنے پروردگار کی کِس کِس نعمت کوجھٹلا ؤ گے ؟