Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره قمر/ آیه 41- 46

										
																									
								

Ayat No : 41-46

: القمر

وَلَقَدْ جَاءَ آلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ ۴۱كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كُلِّهَا فَأَخَذْنَاهُمْ أَخْذَ عَزِيزٍ مُقْتَدِرٍ ۴۲أَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِنْ أُولَٰئِكُمْ أَمْ لَكُمْ بَرَاءَةٌ فِي الزُّبُرِ ۴۳أَمْ يَقُولُونَ نَحْنُ جَمِيعٌ مُنْتَصِرٌ ۴۴سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ ۴۵بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ أَدْهَىٰ وَأَمَرُّ ۴۶

Translation

اور فرعون والوں تک بھی پیغمبر علیھ السّلام آئے. تو انہوں نے ہماری ساری نشانیوں کا انکار کردیا تو ہم نے بھی ایک زبردست صاحب هاقتدار کی طرح انہیں اپنی گرفت میں لے لیا. تو کیا تمہارے کفار ان سب سے بہتر ہیں یا ان کے لئے کتابوں میں کوئی معافی نامہ لکھ دیا گیا ہے. یا ان کا کہنا یہ ہے کہ ہمارے پاس بڑی جماعت ہے جو ایک دوسرے کی مدد کرنے والی ہے. عنقریب یہ جماعت شکست کھاجائے گی اور سب پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے. بلکہ ان کا موعد قیامت کا ہے اور قیامت انتہائی سخت اور تلخ حقیقت ہے.

Tafseer

									٤١۔وَ لَقَدْ جاء َ آلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ۔
٤٢۔کَذَّبُوا بِآیاتِنا کُلِّہا فَأَخَذْناہُمْ أَخْذَ عَزیزٍ مُقْتَدِرٍ۔
٤٣۔أَ کُفَّارُکُمْ خَیْر مِنْ أُولئِکُمْ أَمْ لَکُمْ بَراء َة فِی الزُّبُرِ۔
٤٤۔أَمْ یَقُولُونَ نَحْنُ جَمیع مُنْتَصِر۔
٤٥۔ سَیُہْزَمُ الْجَمْعُ وَ یُوَلُّونَ الدُّبُرَ۔
٤٦۔ بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُہُمْ وَ السَّاعَةُ أَدْہی وَ أَمَر۔ُ

ترجمہ

٤١۔تخویف اورتنبیہ آلِ فرعون کے لیے آئیں ۔
٤٢۔ لیکن ان سب نے ہماری آیات کی تکذیب کی ، ہم نے ان کی گرفت کی اوران پرعذاب نازل کیا ۔
٤٣۔ کیاتمہارے کفّاران سے بہترہیں؟ یاتمہارے لیے کُتبِ آسمانی میں امان نامہ نازل ہواہے ؟ 
٤٤۔ یایہ کہ وُ ہ کہتے ہیں ہم ایک ایسی جماعت ہیں جومتحد ،قوی اور کامیا ب ہے ۔
٤٥۔ لیکن وہ جان لیں کہ ان کی جماعت عنقریب شکست کھاجائے گی اوروہ فرار کی راہ اختیار کرلیں گے ۔
٤٦۔ (اس کے علاوہ ) قیامت ان کی وعدہ گاہ ہے اورقیامت کاعذاب زیادہ ہولناک اورتلخ ہے ۔