سوره قمر/ آیه 33- 40
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ بِالنُّذُرِ ۳۳إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ حَاصِبًا إِلَّا آلَ لُوطٍ ۖ نَجَّيْنَاهُمْ بِسَحَرٍ ۳۴نِعْمَةً مِنْ عِنْدِنَا ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِي مَنْ شَكَرَ ۳۵وَلَقَدْ أَنْذَرَهُمْ بَطْشَتَنَا فَتَمَارَوْا بِالنُّذُرِ ۳۶وَلَقَدْ رَاوَدُوهُ عَنْ ضَيْفِهِ فَطَمَسْنَا أَعْيُنَهُمْ فَذُوقُوا عَذَابِي وَنُذُرِ ۳۷وَلَقَدْ صَبَّحَهُمْ بُكْرَةً عَذَابٌ مُسْتَقِرٌّ ۳۸فَذُوقُوا عَذَابِي وَنُذُرِ ۳۹وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ ۴۰
اور قوم لوط نے بھی پیغمبروں علیھ السّلام کو جھٹلایا. تو ہم نے ان کے اوپر پتھر برسائے صرف لوط کی آل کے علاوہ کہ ان کو سحر کے ہنگام ہی بچالیا. یہ ہماری ایک نعمت تھی اور اسی طرح ہم شکر گزار بندوں کو جزادیتے ہیں. اور لوط نے انہیں ہماری گرفت سے ڈرایا لیکن ان لوگوں نے ڈرانے ہی میں شک کیا. اور ان سے مہمان کے بارے میں ناجائز مطالبات کرنے لگے تو ہم نے ان کی آنکھوں کو اندھا کردیا کہ اب عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو. اور ان کے اوپر صبح سویرے نہ ٹلنے والا عذاب نازل ہوگیا. کہ اب ہمارے عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو. اور ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے.
٣٣۔کَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ بِالنُّذُرِ۔
٣٤۔ِنَّا أَرْسَلْنا عَلَیْہِمْ حاصِباً ِلاَّ آلَ لُوطٍ نَجَّیْناہُمْ بِسَحَرٍ۔
٣٥۔نِعْمَةً مِنْ عِنْدِنا کَذلِکَ نَجْزی مَنْ شَکَرَ۔
٣٦۔وَ لَقَدْ أَنْذَرَہُمْ بَطْشَتَنا فَتَمارَوْا بِالنُّذُرِ۔
٣٧۔ وَ لَقَدْ راوَدُوہُ عَنْ ضَیْفِہِ فَطَمَسْنا أَعْیُنَہُمْ فَذُوقُوا عَذابی وَ نُذُر۔
٣٨۔وَ لَقَدْ صَبَّحَہُمْ بُکْرَةً عَذاب مُسْتَقِرّ۔
٣٩۔ فَذُوقُوا عَذابی وَ نُذُرِ۔
٤٠۔وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّکْرِ فَہَلْ مِنْ مُدَّکِر۔
ترجمہ
٣٣۔قومِ لوُط نے اپنے پیغمبر کی طرف سے کی گئی تخویف کی پے درپے تکذیب کی ۔
٣٤۔ ہم نے ان پرایسی آندھی بھیجی کہ جوسنگریزوں کواُڑاتی تھی (اورہم نے سب کوہلاک کردیا) سوائے لوط علیہ السلام کے گھروالوں کے کہ سحر کے وقت ہم نے ان کونجات دی ۔
٣٥۔ یہ نعمت تھی ہماری طرف سے ہم اس طرح شکر گزار کوجزا دیتے ہیں ۔
٣٦۔اس نے انہیں ہماری سزاؤں سے ڈرایا لیکن وہ ایک توشک سے کام لیتے تھے دُوسرے جھگڑاکرتے تھے ۔
٣٧۔ اُنہوںنے لُوط علیہ السلام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے مہمانوں کوان کے قبضہ میں دے دیں لیکن ہم نیان کی آنکھیں اندھی کردیں اورانہیں نیست و نابُود کردیا(اورکہا کہ ) ہمارے عذاب اورتخویف کامزہ چکھو ۔
٣٨۔ آخرکار صبح کے وقت دن کے پہلے حصّہ میں پائیدار اور واقعی عذاب ان پر آپہنچا ۔
٣٩۔ (اورہم نے کہا) ہمارے عذاب اورتخویف کا مزہ چکھو ۔
٤٠۔ ہم نے قرآن کونصیحت کے لیے آسان کیاہے ۔کیاکوئی ہے جونصیحت حاصل کرے ؟