سوره قمر/ آیه 23- 32
كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِالنُّذُرِ ۲۳فَقَالُوا أَبَشَرًا مِنَّا وَاحِدًا نَتَّبِعُهُ إِنَّا إِذًا لَفِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ ۲۴أَأُلْقِيَ الذِّكْرُ عَلَيْهِ مِنْ بَيْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ أَشِرٌ ۲۵سَيَعْلَمُونَ غَدًا مَنِ الْكَذَّابُ الْأَشِرُ ۲۶إِنَّا مُرْسِلُو النَّاقَةِ فِتْنَةً لَهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَاصْطَبِرْ ۲۷وَنَبِّئْهُمْ أَنَّ الْمَاءَ قِسْمَةٌ بَيْنَهُمْ ۖ كُلُّ شِرْبٍ مُحْتَضَرٌ ۲۸فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطَىٰ فَعَقَرَ ۲۹فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ ۳۰إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ صَيْحَةً وَاحِدَةً فَكَانُوا كَهَشِيمِ الْمُحْتَظِرِ ۳۱وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ ۳۲
اور ثمود نے بھی پیغمبروں علیھ السّلام کو جھٹلایا. اور کہہ دیا کہ کیا ہم اپنے ہی میں سے ایک شخص کا اتباع کرلیں اس طرح تو ہم گمراہی اور دیوانگی کا شکار ہوجائیں گے. کیا ہم سب کے درمیان ذکر صرف اسی پر نازل ہوا ہے درحقیقت یہ جھوٹا ہے اور بڑائی کا طلبگار ہے. تو عنقریب کل ہی انہیں معلوم ہوجائے گا جھوٹا اور متکبر کون ہے. ہم ان کے امتحان کے لئے ایک اونٹنی بھیجنے والے ہیں لہذا تم اس کا انتظار کرو اور صبر سے کام لو. اور انہیں باخبر کردو کہ پانی ان کے درمیان تقسیم ہوگا اور ہر ایک کو اپنی باری پر حاضر ہونا چاہئے. تو ان لوگوں نے اپنے ساتھی کو آواز دی اور اس نے اونٹنی کو پکڑ کر اس کی کونچیں کاٹ دیں. پھر سب نے دیکھا کہ ہمارا عذاب اور ڈرانا کیسا ثابت ہوا. ہم نے ان کے اوپر ایک چنگھاڑ کو بھیج دیا تو یہ سب کے سب باڑے کے بھوسے کی طرح ہوگئے. اور ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے.
٢٣۔کَذَّبَتْ ثَمُودُ بِالنُّذُرِ۔
٢٤۔فَقالُوا أَ بَشَراً مِنَّا واحِداً نَتَّبِعُہُ ِنَّا ِذاً لَفی ضَلالٍ وَ سُعُرٍ۔
٢٥۔أَ أُلْقِیَ الذِّکْرُ عَلَیْہِ مِنْ بَیْنِنا بَلْ ہُوَ کَذَّاب أَشِر۔
٢٦۔ سَیَعْلَمُونَ غَداً مَنِ الْکَذَّابُ الْأَشِرُ۔
٢٧۔ ِنَّا مُرْسِلُوا النَّاقَةِ فِتْنَةً لَہُمْ فَارْتَقِبْہُمْ وَ اصْطَبِرْ۔
٢٨۔وَ نَبِّئْہُمْ أَنَّ الْماء َ قِسْمَة بَیْنَہُمْ کُلُّ شِرْبٍ مُحْتَضَر۔
٢٩۔فَنادَوْا صاحِبَہُمْ فَتَعاطی فَعَقَرَ۔
٣٠۔فَکَیْفَ کانَ عَذابی وَ نُذُرِ۔
٣١۔ِنَّا أَرْسَلْنا عَلَیْہِمْ صَیْحَةً واحِدَةً فَکانُوا کَہَشیمِ الْمُحْتَظِر۔
٣٢۔ وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّکْرِ فَہَلْ مِنْ مُدَّکِرٍ۔
ترجمہ
٢٣۔ قوم ثمود نے بھی تخویف ِ خدا کی تردید کی ۔
٢٤۔ اورکہا کہ کیا ہم اپنے جیسے ہی ایک بشر کی پیروی کریں ، اوراگر ہم ایساکریں گے توہم جنون اورگمراہی کاشکار ہوں گے ۔
٢٥۔ کیاہمارے درمیان صرف اس شخص پروحی نازل ہوئی ہے ؟ نہیں وہ بہت ہی جھوٹا ہے اورہوس کاشکار ہے ۔
٢٦۔ لیکن کل انہیں معلوم ہوجائے گا کہ کون جھوٹا اورخواہش کاپرستار ہے ۔
٢٧۔ ہم ناقہ کوان کی آزمائش کے لیے بھیجیں گے ۔ تُوان کے انجام کیانتظار میں رہ اور صبرکر۔
٢٨۔ اورانہیں بتادے کہ بستی کاپانی ان کے درمیان تقسیم ہوناچاہیئے (ایک دن ناقہ کے لیے اوردُوسر ادن ان کے لیے ) اورہرایک کواپنے مقرّرہ وقت پر حاضر ہوناچاہیے ۔
٢٩۔ انہوںنے اپنے ایک ساتھی کوپُکارا ۔وہ اس کام کے لیے آیا اور(ناقہ) کی کونچیں کاٹ دیں ۔
٣٠۔ اَب دیکھو کہ میراعذاب اورتخویف کیسے تھے ۔
٣١۔ ہم نے ان کی طرف صِرف چیخ بھی جس کے بعدوہ سب ایسی خشک گھاس میں تبدیل ہوگئے کہ جسے چوپاؤں کے مالک اپنے باڑہ میں جمع کرتے ہیں ۔
٣٢۔ ہم نے قرآن کوتذکیر کے لیے آسان کیاہے پس کوئی ہے جونصیحت حاصل کرے ۔