سوره قمر/ آیه 18- 22
كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ ۱۸إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا صَرْصَرًا فِي يَوْمِ نَحْسٍ مُسْتَمِرٍّ ۱۹تَنْزِعُ النَّاسَ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ مُنْقَعِرٍ ۲۰فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ ۲۱وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ ۲۲
اور قوم عاد نے بھی تکذیب کی تو ہمارا عذاب اور ڈرانا کیسا رہا. ہم نے ان کی اوپر تیز و تند آندھی بھیج دی ایک مسلسل نحوست والے منحوس دن میں. جو لوگوں کو جگہ سے یوں اُٹھالیتی تھی جیسے اکھڑے ہوئے کھجور کے تنے ہوں. پھر دیکھو ہمارا ذاب اور ڈرانا کیسا ثابت ہوا. اور ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے.
١٨۔کَذَّبَتْ عاد فَکَیْفَ کانَ عَذابی وَ نُذُرِ۔
١٩۔ِنَّا أَرْسَلْنا عَلَیْہِمْ ریحاً صَرْصَراً فی یَوْمِ نَحْسٍ مُسْتَمِرٍّ۔
٢٠۔ تَنْزِعُ النَّاسَ کَأَنَّہُمْ أَعْجازُ نَخْلٍ مُنْقَعِرٍ۔
٢١۔فَکَیْفَ کانَ عَذابی وَ نُذُرِ۔
٢٢۔ وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّکْرِ فَہَلْ مِنْ مُدَّکِر۔
ترجمہ
١٨۔قومِ عاد نے (اپنے پیغمبرکی ) تکذیب کی تواَب دیکھو کہ میراعذاب اور تخویف کیسے تھے ۔
١٩۔ ایک منحوس اورطویل دن ہم نے ان کی طرف سرد تیز اوروحشت ناک آندھی بھیجی ۔
٢٠۔ کہ جس نے لوگوں کوکھجور کے گھُن کائے ہوئے تنوں کی طرح اپنی جگہ سے اُگھاڑ دیا ۔
٢١۔ (اب دیکھو) کہ میرا عذاب اورتخویف کِس طرح کے تھے ۔
٢٢۔ہم نے قرآن کوتذکیر کے لیے آسان کیاہے کیاکوئی ہے جونصیحت حاصل کرے ۔