سوره النجم/ آیه 56- 62
هَٰذَا نَذِيرٌ مِنَ النُّذُرِ الْأُولَىٰ ۵۶أَزِفَتِ الْآزِفَةُ ۵۷لَيْسَ لَهَا مِنْ دُونِ اللَّهِ كَاشِفَةٌ ۵۸أَفَمِنْ هَٰذَا الْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ ۵۹وَتَضْحَكُونَ وَلَا تَبْكُونَ ۶۰وَأَنْتُمْ سَامِدُونَ ۶۱فَاسْجُدُوا لِلَّهِ وَاعْبُدُوا ۩ ۶۲
بیشک یہ پیغمبر بھی اگلے ڈرانے والوں میں سے ایک ڈرانے والا ہے. دیکھو قیامت قریب آگئی ہے. اللہ کے علاوہ کوئی اس کا ٹالنے والا نہیں ہے. کیا تم اس بات سے تعجب کررہے ہو. اور پھر ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو. اور تم بالکل غافل ہو. ( اب سے غنیمت ہے) کہ اللہ کے لئے سجدہ کرو اور اس کی عبادت کرو.
٥٦۔ ہذا نَذیر مِنَ النُّذُرِ الْأُولی۔
٥٧۔أَزِفَتِ الْآزِفَةُ۔
٥٨۔ لَیْسَ لَہا مِنْ دُونِ اللَّہِ کاشِفَة۔
٥٩۔أَ فَمِنْ ہذَا الْحَدیثِ تَعْجَبُونَ۔
٦٠۔وَ تَضْحَکُونَ وَ لا تَبْکُونَ۔
٦١۔ وَ أَنْتُمْ سامِدُونَ۔
٦٢۔فَاسْجُدُوا لِلَّہِ وَ اعْبُدُوا ۔
ترجمہ
٥٦۔یہ (پیغمبر) پہلے ڈرانے والوں میں سے ایک ڈرانے والاہے ۔
٥٧۔جسے نزدیک ہوناچاہیے وہ نزدیک ہوگئی ہے ،(اورقیامت آنے ہی والی ہے ) ۔
٥٨۔اور خداکے سواکوئی شخص اس کے شدائد کوبرطرف نہیں کرسکتا ۔
٥٩۔کیاتم اس بات سے تعجب کرتے ہو؟
٦٠۔اور ہنستے ہو اور روتے نہیں؟
٦١۔اورتم ہمیشہ غفلت اورہوس رانی میں زندگی بسر کرتے ہو؟
٦٢۔اب جب کہ ایساہے توتم سب اللہ کے لیے سجدہ کرو اورعبادت کرو ۔