Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره طور/ آیه 35- 43

										
																									
								

Ayat No : 35-43

: الطور

أَمْ خُلِقُوا مِنْ غَيْرِ شَيْءٍ أَمْ هُمُ الْخَالِقُونَ ۳۵أَمْ خَلَقُوا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ۚ بَلْ لَا يُوقِنُونَ ۳۶أَمْ عِنْدَهُمْ خَزَائِنُ رَبِّكَ أَمْ هُمُ الْمُصَيْطِرُونَ ۳۷أَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ يَسْتَمِعُونَ فِيهِ ۖ فَلْيَأْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطَانٍ مُبِينٍ ۳۸أَمْ لَهُ الْبَنَاتُ وَلَكُمُ الْبَنُونَ ۳۹أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُمْ مِنْ مَغْرَمٍ مُثْقَلُونَ ۴۰أَمْ عِنْدَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ ۴۱أَمْ يُرِيدُونَ كَيْدًا ۖ فَالَّذِينَ كَفَرُوا هُمُ الْمَكِيدُونَ ۴۲أَمْ لَهُمْ إِلَٰهٌ غَيْرُ اللَّهِ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ ۴۳

Translation

کیا یہ بغیر کسی چیز کے ازخود پیدا ہوگئے ہیں یا یہ خود ہی پیدا کرنے والے ہیں. یا انہوں نے آسمان و زمین کو پیدا کردیا ہے - حقیقت یہ ہے کہ یہ یقین کرنے والے نہیں ہیں. یا ان کے پاس پروردگار کے خزانے ہیں یہی لوگ حاکم ہیں. یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس کے ذریعہ آسمان کی باتیں سن لیا کرتے ہیں تو ان کا سننے والا کوئی واضح ثبوت لے آئے. یا خدا کے لئے لڑکیاں ہیں اور تمہارے لئے لڑکے ہیں. یا تم ان سے کوئی اجر رسالت مانگتے ہو کہ یہ اس کے بوجھ کے نیچے دبے جارہے ہیں. یا ان کے پاس غیب کا علم ہے کہ یہ اسے لکھ رہے ہیں. یا یہ کوئی مکاری کرنا چاہتے ہیں تو یاد رکھو کہ کفار خود اپنی چال میں پھنس جانے والے ہیں. یا ان کے لئے خدا کے علاوہ کوئی دوسرا خدا ہے جب کہ خدا ان کے شرک سے پاک و پاکیزہ ہے.

Tafseer

									٣٥۔ أَمْ خُلِقُوا مِنْ غَیْرِ شَیْء ٍ أَمْ ہُمُ الْخالِقُونَ۔ 
٣٦۔ أَمْ خَلَقُوا السَّماواتِ وَ الْأَرْضَ بَلْ لا یُوقِنُونَ۔ 
٣٧۔ أَمْ عِنْدَہُمْ خَزائِنُ رَبِّکَ أَمْ ہُمُ الْمُصَیْطِرُونَ۔ 
٣٨۔أَمْ لَہُمْ سُلَّم یَسْتَمِعُونَ فیہِ فَلْیَأْتِ مُسْتَمِعُہُمْ بِسُلْطانٍ مُبینٍ۔ 
٣٩۔أَمْ لَہُ الْبَناتُ وَ لَکُمُ الْبَنُونَ۔ 
٤٠۔ َٔمْ تَسْئَلُہُمْ أَجْراً فَہُمْ مِنْ مَغْرَمٍ مُثْقَلُونَ ۔ 
٤١۔أَمْ عِنْدَہُمُ الْغَیْبُ فَہُمْ یَکْتُبُونَ ۔ 
٤٢۔أَمْ یُریدُونَ کَیْداً فَالَّذینَ کَفَرُوا ہُمُ الْمَکیدُونَ ۔ 
٤٣۔ أَمْ لَہُمْ ِلہ غَیْرُ اللَّہِ سُبْحانَ اللَّہِ عَمَّا یُشْرِکُونَ ۔ 

ترجمہ

٣٥۔ کیاوہ کسی چیز(سبب) کے بغیر پیدا کئے گئے ہیں یاوہ خود ہی اپنے خالق ہیں؟
٣٦۔کیاانہوںنے آسمانوں اور زمین کوپیداکیاہے؟ بلکہ وہ یقین کے طلبگار ہی نہیں ہے ۔
٣٧۔ کیاان کے پاس پروردگار کے خزانے ہیں؟ یاوہ عالم کی تمام چیزوں پرغلبہ وتسلط رکھتے ہیں؟
٣٨۔ کیاان کے پاس کوئی سیڑھی ہے( جس کے ذ ریعہ وہ آسمان کے اوپرچڑھ جاتے ہیں) اوراس کے ذ ریعہ اسرار وحی کوسنتے ہیں؟ ان میں سے جوبھی کوئی یہ دعویٰ رکھتا ہوتووہ کوئی واضح دلیل پیش کرے!
٣٩۔ کیاخدا کے حصّہ میں تولڑ کیاں ہیں اورتمہارے حصّہ میں لڑکے ؟(کہ فرشتوں کوخدا کی بیٹیاں کہتے ہو) ۔
٤٠۔ کیاتوان سے اجر اور مزدوری کامطالبہ کرتاہے جس کے بھاری بوجھ کے نیچے وہ دب گئے ہیں؟
٤١۔ کیاان کے پاس غیب کے اسرار ہیں جسے وہ لکھ لیتے ہیں؟
٤٢۔ کیاوہ تیرے لیے کوئی شیطانی منصوبہ بنانا چاہتے ہیں؟ لیکن وہ جان لیں کہ ان شیطانی منصوبوں کے جال میں خود کافرہی گرفتار ہوں گے ۔
٣٤۔یاوہ خدا کے علاوہ کوئی اورمعبود رکھتے ہیں (جس نے ان کی مدد کرنے کاوعدہ کیاہواہے ) جسے وہ خداکاشریک بناتے ہیں خدا کی ذات میں اس سے پاک اور منزہ ہے ۔