سوره ذاریات/ آیه 7- 14
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْحُبُكِ ۷إِنَّكُمْ لَفِي قَوْلٍ مُخْتَلِفٍ ۸يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ ۹قُتِلَ الْخَرَّاصُونَ ۱۰الَّذِينَ هُمْ فِي غَمْرَةٍ سَاهُونَ ۱۱يَسْأَلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ الدِّينِ ۱۲يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ ۱۳ذُوقُوا فِتْنَتَكُمْ هَٰذَا الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ ۱۴
اور مختلف راستوں والے آسمان کی قسم. کہ تم لوگ مختلف باتوں میں پڑے ہوئے ہو. حق سے وہی گمراہ کیا جاسکتا ہے جو بہکایا جاچکا ہے. بیشک اٹکل پچو لگانے والے مارے جائیں گے. جو اپنی غفلت میں بھولے پڑے ہوئے ہیں. یہ پوچھتے ہیں کہ آخر قیامت کا دن کب آئے گا. تو یہ وہی دن ہے جس دن انہیں جہّنم کی آگ پر تپایا جائے گا. کہ اب اپنا عذاب چکھو اور یہی وہ عذاب ہے جس کی تم جلدی مچائے ہوئے تھے.
٧۔ وَ السَّماء ِ ذاتِ الْحُبُکِ۔
٨۔ِنَّکُمْ لَفی قَوْلٍ مُخْتَلِفٍ۔
٩۔یُؤْفَکُ عَنْہُ مَنْ أُفِکَ۔
١٠۔قُتِلَ الْخَرَّاصُون۔
١١۔الَّذینَ ہُمْ فی غَمْرَةٍ ساہُونَ۔
١٢۔یَسْئَلُونَ أَیَّانَ یَوْمُ الدِّینِ۔
١٣۔یَوْمَ ہُمْ عَلَی النَّارِ یُفْتَنُونَ۔
١٤۔ ذُوقُوا فِتْنَتَکُمْ ہذَا الَّذی کُنْتُمْ بِہِ تَسْتَعْجِلُون۔
ترجمہ
٧۔قسم ہے آسمان کی جوخوبصورت شکنوں والاہے ۔
٨۔ یقیناتم مختلف اور طرح طرح کی باتوں میںلگے ہُوئے ہو ۔
٩۔وہی لوگ اس (روز جزا)پرایمان لانے سے منحرف ہوتے ہیں حق کوقبول کرنے سے روگردانی کرتے ہیں ۔
١٠۔قتل ہوجائیں جھوٹے (اورموت انہیں آلے) ۔
١١۔وہی جو جہالت اور غفلت میںڈو بے ہُوئے ہیں ۔
١٢۔اورہمیشہ سوال کرتے ہیں کہ جزا کادن کب ہوگا؟
١٣۔( ہاں!)وہ وہی دن ہے ، جس میں انہیں آگ میں جلائیں گے ۔
١٤۔اپناعذاب چھکو، یہ وہی چیزہے، جس کے لیے تم جلدی کیاکرتے تھے ۔