سوره ذاریات/ آیه 1- 6
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ وَالذَّارِيَاتِ ذَرْوًا ۱فَالْحَامِلَاتِ وِقْرًا ۲فَالْجَارِيَاتِ يُسْرًا ۳فَالْمُقَسِّمَاتِ أَمْرًا ۴إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٌ ۵وَإِنَّ الدِّينَ لَوَاقِعٌ ۶
ان ہواؤں کی قسم جو بادلوں کو منتشر کرنے والی ہیں. بھر بادل کا بوجھ اٹھانے والی ہیں. پھر دھیرے دھیرے چلنے والی ہیں. پھر ایک امر کی تقسیم کرنے والی ہیں. تم سے جس بات کا وعدہ کیا گیا ہے وہ سچی ہے. اور جزا و سزا بہرحال واقع ہونے والی ہے.
بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ
١۔وَ الذَّارِیاتِ ذَرْوا ۔
فَالْحامِلاتِ وِقْرا ۔
فَالْجارِیاتِ یُسْرا ۔
فَالْمُقَسِّماتِ أَمْرا ۔
ِنَّما تُوعَدُونَ لَصادِق۔
وَ ِنَّ الدِّینَ لَواقِع۔
ترجمہ
شروع اللہ کے نام سے جو رحمان ورحیم ہے
١۔ ان ہواؤں کی قسم جوبادلوں کوچلاتی ہیں (اور گردو غبار اور نباتات کے بیجوں کوحرکت میں لاتے ہیں ۔
٢۔ اور پھر ان بادلوں کی قسم جو (بارش کا) بارسنگین اپنے ساتھ اٹھاتے ہیں ۔
٣۔ پھر قسم ہے ان کشتیوں کی جو آسانی کے ساتھ چلتی ہیں ۔
٤۔ اورقسم ہے ان فرشتوں کی جوکاموں کو تقسیم کرتے ہیں ۔
٥۔ (ہاں !ان سب کی قسم ) جوکچھ تجھے وعدہ دیاگیاہے و ہ یقیناسچ ہے ۔
٦۔ اوربلاشک وشبہ اعمال کی جزاو اقع ہوکررہے گی ۔