سوره «ق»/ آیه 6- 11
أَفَلَمْ يَنْظُرُوا إِلَى السَّمَاءِ فَوْقَهُمْ كَيْفَ بَنَيْنَاهَا وَزَيَّنَّاهَا وَمَا لَهَا مِنْ فُرُوجٍ ۶وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ بَهِيجٍ ۷تَبْصِرَةً وَذِكْرَىٰ لِكُلِّ عَبْدٍ مُنِيبٍ ۸وَنَزَّلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً مُبَارَكًا فَأَنْبَتْنَا بِهِ جَنَّاتٍ وَحَبَّ الْحَصِيدِ ۹وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ ۱۰رِزْقًا لِلْعِبَادِ ۖ وَأَحْيَيْنَا بِهِ بَلْدَةً مَيْتًا ۚ كَذَٰلِكَ الْخُرُوجُ ۱۱
کیا ان لوگوں نے اپنے اوپر آسمان کی طرف نہیں دیکھا ہے کہ ہم نے اسے کس طرح بنایا ہے اور پھر آراستہ بھی کردیا ہے اور اس میں کہیں شگاف بھی نہیں ہے. اور زمین کو فرش کردیا ہے اور اس میں پہاڑ ڈال دیئے ہیں اور ہر طرح کی خوبصورت چیزیں اُگادی ہیں. یہ خدا کی طرف رجوع کرنے والے ہر بندہ کے لئے سامان نصیحت اور وجہ بصیرت ہے. اور ہم نے آسمان سے بابرکت پانی نازل کیا ہے پھر اس سے باغات اور کھیتی کا غلہ اُگایا ہے. اور لمبی لمبی کھجوریں اُگائی ہیں جن کے بور آپس میں گتھے ہوئے ہیں. یہ سب ہمارے بندوں کے لئے رزق کا سامان ہے اور ہم نے اسی پانی سے اَمردہ زمینوں کو زندہ کیا ہے اور اسی طرح تمہیں بھی زمین سے نکالیں گے.
٦۔أَ فَلَمْ یَنْظُرُوا ِلَی السَّماء ِ فَوْقَہُمْ کَیْفَ بَنَیْناہا وَ زَیَّنَّاہا وَ ما لَہا مِنْ فُرُوجٍ ۔
٧۔ وَ الْأَرْضَ مَدَدْناہا وَ أَلْقَیْنا فیہا رَواسِیَ وَ أَنْبَتْنا فیہا مِنْ کُلِّ زَوْجٍ بَہیجٍ ۔
٨۔ تَبْصِرَةً وَ ذِکْری لِکُلِّ عَبْدٍ مُنیبٍ ۔
٩۔وَ نَزَّلْنا مِنَ السَّماء ِ ماء ً مُبارَکاً فَأَنْبَتْنا بِہِ جَنَّاتٍ وَ حَبَّ الْحَصیدِ ۔
١٠۔وَ النَّخْلَ باسِقاتٍ لَہا طَلْع نَضید ۔
١١۔ رِزْقاً لِلْعِبادِ وَ أَحْیَیْنا بِہِ بَلْدَةً مَیْتاً کَذلِکَ الْخُرُوجُ۔
ترجمہ
٦۔کیاانہوں نے آسمان کی طرف جوان کے سرکے اوپر ہے نگاہ نہیں کی کہ ہم نے اس کوکس طرح سے بنایاہے ، اور کس طرح سے ستاروں کے ذ ریعہ اُسے بچایاہے،اوراس میں کسی قسم کاشگاف اورغیر موزونی نہیں ہے ۔
٧۔اور ہم نے ہی زمین کوپھیلا یاہے ،اوراس میں بڑ ے بڑے پہاڑ قائم کیے ہیں، اور ہرقسم کی لہلہاتی ہوئی گھاس اس میں اُگادی ہے ۔
٨۔تاکہ ہر تو بہ کرنے والے بندے کے لیے بصیرت اوربیداری کاوسیلہ اور ذ ریعہ ہو ۔
٩۔اورہم نے آسمان سے برکت والا پانی نازل کیا، اوراس کے ذریعہ باغات اوران دانوں کواگایا ،جنہیں کاٹ کرتیار کیاجاتاہے ۔
١٠۔اور بلند قامت کھجوروں کے درخت ،جن کے پھل ایک دوسرے پر تہ بہ تہ لگے ہوئے ہوتے ہیں ۔
١١۔یہ سب کچھ بندوں کو روزی دینے کے لیے،اورہم نے بارش کے ذ ریعہ مردہ زمین کوزندہ کیاہے، ہاں!مُردوں کوزندہ کرنابھی اسی طرح ہے ۔