Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره «ق»/ آیه 1- 5

										
																									
								

Ayat No : 1-5

: ق

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ ق ۚ وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ ۱بَلْ عَجِبُوا أَنْ جَاءَهُمْ مُنْذِرٌ مِنْهُمْ فَقَالَ الْكَافِرُونَ هَٰذَا شَيْءٌ عَجِيبٌ ۲أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا ۖ ذَٰلِكَ رَجْعٌ بَعِيدٌ ۳قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْأَرْضُ مِنْهُمْ ۖ وَعِنْدَنَا كِتَابٌ حَفِيظٌ ۴بَلْ كَذَّبُوا بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ فَهُمْ فِي أَمْرٍ مَرِيجٍ ۵

Translation

قۤ - قرآن مجید کی قسم. لیکن ان کفاّر کو تعجب ہے کہ ان ہی میں سے کوئی شخص پیغمبر بن کر آگیا اس لئے ان کا کہنا یہ ہے کہ یہ بات بالکل عجیب ہے. کیا جب ہم مرکر خاک ہوجائیں گے تو دوبارہ واپس ہوں گے یہ بڑی بعید بات ہے. ہم جانتے ہیں کہ زمین ان کے جسموں میں سے کس قدر کم کردیتی ہے اور ہمارے پاس ایک محفوظ کتاب موجود ہے. حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں نے حق کے آنے کے بعد اس کا انکار کردیا ہے تو وہ ایک بے چینی کی بات میں مبتلا ہیں.

Tafseer

									بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ
١۔ق وَ الْقُرْآنِ الْمَجیدِ ۔ 
٢۔بَلْ عَجِبُوا أَنْ جاء َہُمْ مُنْذِر مِنْہُمْ فَقالَ الْکافِرُونَ ہذا شَیْء عَجیب ۔ 
٣۔أَ ِذا مِتْنا وَ کُنَّا تُراباً ذلِکَ رَجْع بَعید ۔ 
٤۔ قَدْ عَلِمْنا ما تَنْقُصُ الْأَرْضُ مِنْہُمْ وَ عِنْدَنا کِتاب حَفیظ ۔ 
٥۔بَلْ کَذَّبُوا بِالْحَقِّ لَمَّا جاء َہُمْ فَہُمْ فی أَمْرٍ مَریج

ترجمہ 

١۔ ق، قرآن مجید کی قسم ۔
٢۔ انہوں نے (اس بات پر ) تعجب کیاکہ انہیں کے درمیان میں سے ایک ڈ رانے والا پیغمبرآ یاہے، اورکافروں نے یہ کہا، : یہ توایک عجب چیزہے ۔ 
٣۔ کیاجب ہم مرجائیں گے اورخاک ہوجائیں گے ،تو دوبارہ زندہ کیے جائیں گے،یہ بازگشت توبہت ہی بعید ہے ۔ 
٤۔ لیکن ہم جانتے ہیں جوکچھ زمین ان کے بدن میں سے کم کرتی ہے اورہمارے پاس وہ کتاب ہے جس میں ہرچیز محفوظ ہے ۔ 
٥۔ جب حق ان کے پاس آ یاتو انہوں نے اس کی تکذیب دکی ، لہٰذا وہ اپنے پراگندہ کام میں حیران ومتحیر ہیں ۔