سوره حجرات/ آیه 11- 12
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ عَسَىٰ أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِنْهُمْ وَلَا نِسَاءٌ مِنْ نِسَاءٍ عَسَىٰ أَنْ يَكُنَّ خَيْرًا مِنْهُنَّ ۖ وَلَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ ۖ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيمَانِ ۚ وَمَنْ لَمْ يَتُبْ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ ۱۱يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ ۖ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا ۚ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَحِيمٌ ۱۲
ایمان والو خبردار کوئی قوم دوسری قوم کا مذاق نہ اڑائے کہ شاید وہ اس سے بہتر ہو اور عورتوں کی بھی کوئی جماعت دوسری جماعت کا مسخرہ نہ کرے کہ شاید وہی عورتیں ان سے بہتر ہوں اور آپس میں ایک دوسرے کو طعنے بھی نہ دینا اور اِرے اِرے القاب سے یاد بھی نہ کرنا کہ ایمان کے بعد بدکاریً کا نام ہی بہت اِرا ہے اور جو شخص بھی توبہ نہ کرے تو سمجھو کہ یہی لوگ درحقیقت ظالمین ہیں. ایمان والو اکثر گمانوں سے اجتناب کرو کہ بعض گمان گناہ کا درجہ رکھتے ہیں اور خبردار ایک دوسرے کے عیب تلاش نہ کرو اور ایک دوسرے کی غیبت بھی نہ کرو کہ کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مفِدہ بھائی کا گوشت کھائے یقینا تم اسے اِرا سمجھو گے تو اللہ سے ڈرو کہ بیشک اللہ بہت بڑا توبہ کا قبول کرنے والا اور مہربان ہے.
١١۔یا أَیُّہَا الَّذینَ آمَنُوا لا یَسْخَرْ قَو م مِنْ قَو م عَسی أَنْ یَکُونُوا خَیْراً مِنْہُمْ وَ لا نِساء مِنْ نِساء ٍ عَسی أَنْ یَکُنَّ خَیْراً مِنْہُنَّ وَ لا تَلْمِزُوا أَنْفُسَکُمْ وَ لا تَنابَزُوا بِالْأَلْقابِ بِئْسَ الاِسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْیمانِ وَ مَنْ لَمْ یَتُبْ فَأُولئِکَ ہُمُ الظَّالِمُونَ ۔
١٢۔ یا أَیُّہَا الَّذینَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا کَثیراً مِنَ الظَّنِّ ِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ ِثْم وَ لا تَجَسَّسُوا وَ لا یَغْتَبْ بَعْضُکُمْ بَعْضاً أَ یُحِبُّ أَحَدُکُمْ أَنْ یَأْکُلَ لَحْمَ أَخیہِ مَیْتاً فَکَرِہْتُمُوہُ وَ اتَّقُوا اللَّہَ ِنَّ اللَّہَ تَوَّاب رَحیم ۔
ترجمہ
١١۔ اے ایمان لانے والوں تمہارے مردوں میں سے ایک گروہ دوسرے گروہ کاٹھٹھااورمذاق نہ اڑا ئے، شاید وہ ان سے بہتر ہوں اورنہ ہی عورتیں، دوسری عورتوں کامذاق اڑائیں، شاید وہ ان سے بہترہوں، اورایک دوسرے کو طعن وتشنیع نہ کرو، اور بُرے اور ناپسند القاب کے ساتھ ایک دوسرے کو یادنہ کرو، اور یہ بات تو بہت ہی بُری ہے کہ کسی شخص پر ایمان کے بعد کفر کا نام (الزام ) رکھو، اور جوتو بہ نہ کریں وہی تو ظالم وستمگر ہیں ۔
١٢۔اے ایمان لانے والوں!بہت سے گمانوں سے پرہیز کرو، کیونکہ بعض گمان گناہ ہیں، اورہرگز ( دوسروں کے کاموں میں ) تجسس نہ کرو، اور تم میں سے کوئی دوسرے کی غیبت نہ کرے، کیاتم میں کوئی اس بات کوپسند کرے گا کہ وہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے ، (یقینا)تم سب اس چیز سے کراہت رکھتے ہو، خداکاتقویٰ اختیار کرو ،کیونکہ خداتو بہ قبول کرنے والا اور مہربان ہے ۔