سوره حجرات/ آیه 6- 8
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَنْ تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ ۶وَاعْلَمُوا أَنَّ فِيكُمْ رَسُولَ اللَّهِ ۚ لَوْ يُطِيعُكُمْ فِي كَثِيرٍ مِنَ الْأَمْرِ لَعَنِتُّمْ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيمَانَ وَزَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ وَكَرَّهَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الرَّاشِدُونَ ۷فَضْلًا مِنَ اللَّهِ وَنِعْمَةً ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ۸
ایمان والو اگر کوئی فاسق کوئی خبر لے کر آئے تو اس کی تحقیق کرو ایسا نہ ہو کہ کسی قوم تک ناواقفیت میں پہنچ جاؤ اور اس کے بعد اپنے اقدام پر شرمندہ ہونا پڑے. اور یاد رکھو کہ تمہارے درمیان خدا کا رسول موجود ہے یہ اگر بہت سی باتوں میں تمہاری بات مان لیتا تو تم زحمت میں پڑ جاتے لیکن خدا نے تمہارے لئے ایمان کو محبوب بنادیا ہے اور اسے تمہارے دلوں میں آراستہ کردیا ہے اور کفر, فسق اور معصیت کو تمہارے لئے ناپسندیدہ قرار دے دیا ہے اور درحقیقت یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں. یہ اللہ کا فضل اور اس کی نعمت ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا بھی ہے اور صاحب هحکمت بھی ہے.
٦۔ یا أَیُّہَا الَّذینَ آمَنُوا ِنْ جاء َکُمْ فاسِق بِنَبٍَ فَتَبَیَّنُوا أَنْ تُصیبُوا قَو ماً بِجَہالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلی ما فَعَلْتُمْ نادِمینَ ۔
٧۔ وَ اعْلَمُوا أَنَّ فیکُمْ رَسُولَ اللَّہِ لَوْ یُطیعُکُمْ فی کَثیرٍ مِنَ الْأَمْرِ لَعَنِتُّمْ وَ لکِنَّ اللَّہَ حَبَّبَ ِلَیْکُمُ الْیمانَ وَ زَیَّنَہُ فی قُلُوبِکُمْ وَ کَرَّہَ ِلَیْکُمُ الْکُفْرَ وَ الْفُسُوقَ وَ الْعِصْیانَ أُولئِکَ ہُمُ الرَّاشِدُونَ ۔
٨۔ فَضْلاً مِنَ اللَّہِ وَ نِعْمَةً وَ اللَّہُ عَلیم حَکیم ۔
ترجمہ
٦۔ اے وہ لوگو!جوایمان لائے ہواگر فاسق شخص تمہارے پاس کوئی خبرلے کرآئے تواس کے بارے میں تحقیق کرلیا کرو ،کہیں ایسانہ ہو کہ تم نادانی کی وجہ سے کسی گروہ کونقصان پہنچادو، اورپھر تم اپنے کیے پریشیمان ہو ۔
٧۔ اورتم یہ جان لوکہ خدا کارسُول تمہارے درمیان ہی ہے اگروہ بہت سے امور میں تمہاری اطاعت کرے توتم مشقت میں پڑھ جائو گے،لیکن خدا نے تمہارے لیے ایمان ایمان کو محبوب قرار دے دیاہے اوراسے تمہارے دلوں میں زینت بخشی ہے،او ر(اس کے برعکس) کفر و فسق وگناہ کوتمہارے لیے قابلِ نفرت قراردے دیاہے،(جن لوگوں میںیہ صفات ہوں ) ہی توہدایت یافتہ ہیں ۔
٨۔خدانے اپنی طرف سے تمہیں فضل اورنعمت عطاکی ہے،اورخدا علیم وحکیم ہے ۔