سوره فتح/ آیه 28- 29
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَىٰ وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ شَهِيدًا ۲۸مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ ۚ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ ۖ تَرَاهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا ۖ سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ ۚ ذَٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَاةِ ۚ وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَهُ فَآزَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَىٰ عَلَىٰ سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ ۗ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْهُمْ مَغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا ۲۹
وہی وہ خدا ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اسے تمام ادیان عالم پر غالب بنائے اور گواہی کے لئے بس خدا ہی کافی ہے. محمد(ص) اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار کے لئے سخت ترین اور آپس میںانتہائی رحمدل ہیں تم انہیں دیکھوگے کہ بارگاہ ِاحدیّت میںسر خم کئے ہوئے سجدہ ریز ہیںاور اپنے پروردگارسے فضل وکرم اور اس کی خوشنودی کے طلب گار ہیں ،کثرتِ سجود کی بنا پر ان کے چہروں پر سجدہ کے نشانات پائے جاتے ہیںیہی ان کی مثال تورےت میں ہے اور یہی ان کی صفت انجیل میں ہے جیسے کوئی کھیتی ہو جو پہلے سوئی نکالے پھر اسے مضبوط بنائے پھر وہ موٹی ہو جائے اور پھر اپنے پیروں پر کھڑی ہو جائے کہ کاشتکاروں کو خوش کرنے لگے تاکہ ان کے ذریعہ کفار کو جلایا جائے اور اللہ نے صاحبانِ ایمان وعمل صالح سے مغفرت اور عظیم اجر کا وعدہ کیا ہے.
٢٨۔ہُوَ الَّذی أَرْسَلَ رَسُولَہُ بِالْہُدی وَ دینِ الْحَقِّ لِیُظْہِرَہُ عَلَی الدِّینِ کُلِّہِ وَ کَفی بِاللَّہِ شَہیداً ۔
٢٩۔ مُحَمَّد رَسُولُ اللَّہِ وَ الَّذینَ مَعَہُ أَشِدَّاء ُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَماء ُ بَیْنَہُمْ تَراہُمْ رُکَّعاً سُجَّداً یَبْتَغُونَ فَضْلاً مِنَ اللَّہِ وَ رِضْواناً سیماہُمْ فی وُجُوہِہِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ ذلِکَ مَثَلُہُمْ فِی التَّوْراةِ وَ مَثَلُہُمْ فِی الِْنْجیلِ کَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَہُ فَآزَرَہُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوی عَلی سُوقِہِ یُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغیظَ بِہِمُ الْکُفَّارَ وَعَدَ اللَّہُ الَّذینَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحاتِ مِنْہُمْ مَغْفِرَةً وَ أَجْراً عَظیماً۔
ترجمہ
٢٨۔ وہ وہی ہے جس نے اپنے رسُول کوہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا .تاکہ اُسے تمام دینوں اورکامیابی دے . اوراس بات کے لیے خدا کی گواہی کافی ہے ۔
٢٩۔محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)خدا دکے رسُول ہیں، اورجولوگ اُس کے ساتھ ہیں وہ کفّار کے مقابلہ میںسخت اور آپس میں مہر بان ہیں تو انہیں ہمیشہ رکوع اورسجدے میں دیکھتاہے .وہ ہمیشہ خدا کے فضل اوراس کی رضا کوطلب کرتے ہیں ، ان کی نشانی ان کے چہرے پہ سجدہ کے اثر سے نما یاں ہے ،یہ تعریف وتوصیف توان کی تورات میں ہے اورانجیل میں ان کی توصیف یہ ہے کہ و ہ ایسی زراعت کے مانند ہیں .جس نے اپنی کونپلیں نکالی ہیں . پھر وہ قوت حاصل کرکے مضبوط اورمحکم ہوگئی اوراپنے پائوں پرکھڑ ی ہوگئی ،اوراس قدر نشو ونما کی کہ زراعت کرنے والوں کو حیران کردیا. یہ اس بناء پر ہے کہ کافروں کوغصّہ دلائے ،خدانے ان میں ایسے لوگوں سے جو ایمان اور عمل صالح بجا لائے بخشش اوراجر عظیم کاوعدہ کیاہے ۔