سوره فتح/ آیه 20- 21
وَعَدَكُمُ اللَّهُ مَغَانِمَ كَثِيرَةً تَأْخُذُونَهَا فَعَجَّلَ لَكُمْ هَٰذِهِ وَكَفَّ أَيْدِيَ النَّاسِ عَنْكُمْ وَلِتَكُونَ آيَةً لِلْمُؤْمِنِينَ وَيَهْدِيَكُمْ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا ۲۰وَأُخْرَىٰ لَمْ تَقْدِرُوا عَلَيْهَا قَدْ أَحَاطَ اللَّهُ بِهَا ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرًا ۲۱
اس نے تم سے بہت سے فوائد کا وعدہ کیا ہے جنہیں تم حاصل کرو گے پھر اس غنیمت هخیبر کو فورا عطا کردیا اور لوگوں کے ہاتھوں کو تم سے روک دیا اور تاکہ یہ صاحبانِ ایمان کے لئے ایک قدرت کی نشانی بنے اور وہ تمہیں سیدھے راستہ کی ہدایت دے دے. اور دوسری غنیمتیں جن پر تم قادر نہیں ہوسکے خدا ان پر بھی حاوی ہے اور خدا تو ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے.
٢٠۔وَعَدَکُمُ اللَّہُ مَغانِمَ کَثیرَةً تَأْخُذُونَہا فَعَجَّلَ لَکُمْ ہذِہِ وَ کَفَّ أَیْدِیَ النَّاسِ عَنْکُمْ وَ لِتَکُونَ آیَةً لِلْمُؤْمِنینَ وَ یَہْدِیَکُمْ صِراطاً مُسْتَقیماً ۔
٢١۔وَ أُخْری لَمْ تَقْدِرُوا عَلَیْہا قَدْ أَحاطَ اللَّہُ بِہا وَ کانَ اللَّہُ عَلی کُلِّ شَیْء ٍ قَدیراً۔
ترجمہ
٢٠۔خدانے بہت سے غنائم کاتمہیں وعدہ دیاہے ،جوتم حاصل کرو گے ، لیکن ان میں سے یہ ایک تمہارے لیے زیادہ جلدی فراہم کردی ہے اور لوگوں (دشمنوں ) کے دست ظلم کوتم سے روک دیا تاکہ یہ مومنین کے لیے ، ایک نشانی ہو اور تمہیں سیدھے راستے کی طرف ہدایت کرے ۔
٢١۔علاوہ ازیں دوسرے غنائم وفتوحات جن پرتمہیں قدرت نہیں ہے ، لیکن خدا کی قدرت ان پراحاطہ رکھتی ہے ، تمہیں عطا کرے گا ، اورخداہرچیز پرقدرت رکھتاہے ۔