Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره فتح/ آیه 18- 19

										
																									
								

Ayat No : 18-19

: الفتح

لَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَأَنْزَلَ السَّكِينَةَ عَلَيْهِمْ وَأَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًا ۱۸وَمَغَانِمَ كَثِيرَةً يَأْخُذُونَهَا ۗ وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا ۱۹

Translation

یقینا خدا صاحبانِ ایمان سے اس وقت راضی ہوگیا جب وہ درخت کے نیچے آپ کی بیعت کررہے تھے پھر اس نے وہ سب کچھ دیکھ لیا جو ان کے دلوں میں تھا تو ان پر سکون نازل کردیا اور انہیں اس کے عوض قریبی فتح عنایت کردی. اور بہت سے منافع بھی دے دیئے جنہیں وہ حاصل کریں گے اور اللہ ہر ایک پر غالب آنے والا اور صاحب هحکمت ہے.

Tafseer

									١٨۔لَقَدْ رَضِیَ اللَّہُ عَنِ الْمُؤْمِنینَ ِذْ یُبایِعُونَکَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ ما فی قُلُوبِہِمْ فَأَنْزَلَ السَّکینَةَ عَلَیْہِمْ وَ أَثابَہُمْ فَتْحاً قَریباً ۔
١٩۔ وَ مَغانِمَ کَثیرَةً یَأْخُذُونَہا وَ کانَ اللَّہُ عَزیزاً حَکیماً ۔

ترجمہ

١٨۔خداان مومنین سے جنہوںنے درخت کے نیچے تیری بیعت کی راضی اور خوش ہوا ، خدااس کوجو (صداقت و ایمان )ان کے دلوں میں چُھپا ہواتھا جانتاتھا ،لہٰذا اس نے ان کے دل پر سکون و اطمینان نازل کیا ، اوراجرو پاداش کے عنوان سے ایک نزدیکی فتح انہیں نصیب فرمائی ۔
١٩۔اور بہت سے غنائم جنہیں وہی حاصل کریں گے اور خدا عزیز وحکیم ہے ۔