Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره فتح/ آیه 11- 14

										
																									
								

Ayat No : 11-14

: الفتح

سَيَقُولُ لَكَ الْمُخَلَّفُونَ مِنَ الْأَعْرَابِ شَغَلَتْنَا أَمْوَالُنَا وَأَهْلُونَا فَاسْتَغْفِرْ لَنَا ۚ يَقُولُونَ بِأَلْسِنَتِهِمْ مَا لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ ۚ قُلْ فَمَنْ يَمْلِكُ لَكُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا إِنْ أَرَادَ بِكُمْ ضَرًّا أَوْ أَرَادَ بِكُمْ نَفْعًا ۚ بَلْ كَانَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا ۱۱بَلْ ظَنَنْتُمْ أَنْ لَنْ يَنْقَلِبَ الرَّسُولُ وَالْمُؤْمِنُونَ إِلَىٰ أَهْلِيهِمْ أَبَدًا وَزُيِّنَ ذَٰلِكَ فِي قُلُوبِكُمْ وَظَنَنْتُمْ ظَنَّ السَّوْءِ وَكُنْتُمْ قَوْمًا بُورًا ۱۲وَمَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ فَإِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ سَعِيرًا ۱۳وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ يَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ ۚ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا ۱۴

Translation

عنقریب یہ پیچھے رہ جانے والے گنوار آپ سے کہیں گے کہ ہمارے اموال اور اولاد نے مصروف کرلیا تھا لہٰذا آپ ہمارے حق میں استغفار کردیں. یہ اپنی زبان سے وہ کہہ رہے ہیں جو یقینا ان کے دل میں نہیں ہے تو آپ کہہ دیجئے کہ اگر خدا تمہیں نقصان پہنچانا چاہے یا فائدہ ہی پہنچانا چاہے تو کون ہے جو اس کے مقابلہ میں تمہارے امور کا اختیار رکھتا ہے .حقیقت یہ ہے کہ اللہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے. اصل میں تمہارا خیال یہ تھا کہ رسول اور صاحبانِ ایمان اب اپنے گھر والوں تک پلٹ کر نہیں آسکتے ہیں اور اس بات کو تمہارے دلوں میں خوب سجا دیا گیا تھا اور تم نے بدگمانی سے کام لیا اور تم ہلاک ہوجانے والی قوم ہو. اور جو بھی خدا و رسول پر ایمان نہ لائے گا ہم نے ایسے کافرین کے لئے جہّنم کا انتظام کر رکھا ہے. اور اللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کا ملک ہے وہ جس کو چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جس پر چاہتا ہے عذاب کرتا ہے اور اللہ بہت بخشنے والا مہربان ہے.

Tafseer

									١١۔سَیَقُولُ لَکَ الْمُخَلَّفُونَ مِنَ الْأَعْرابِ شَغَلَتْنا أَمْوالُنا وَ أَہْلُونا فَاسْتَغْفِرْ لَنا یَقُولُونَ بِأَلْسِنَتِہِمْ ما لَیْسَ فی قُلُوبِہِمْ قُلْ فَمَنْ یَمْلِکُ لَکُمْ مِنَ اللَّہِ شَیْئاً ِنْ أَرادَ بِکُمْ ضَرًّا أَوْ أَرادَ بِکُمْ نَفْعاً بَلْ کانَ اللَّہُ بِما تَعْمَلُونَ خَبیراً ۔
١٢۔بَلْ ظَنَنْتُمْ أَنْ لَنْ یَنْقَلِبَ الرَّسُولُ وَ الْمُؤْمِنُونَ ِلی أَہْلیہِمْ أَبَداً وَ زُیِّنَ ذلِکَ فی قُلُوبِکُمْ وَ ظَنَنْتُمْ ظَنَّ السَّوْء ِ وَ کُنْتُمْ قَوْماً بُوراً ۔
١٣۔وَ مَنْ لَمْ یُؤْمِنْ بِاللَّہِ وَ رَسُولِہِ فَِنَّا أَعْتَدْنا لِلْکافِرینَ سَعیراً ۔
ْ ١٤۔ وَ لِلَّہِ مُلْکُ السَّماواتِ وَ الْأَرْضِ یَغْفِرُ لِمَنْ یَشاء ُ وَ یُعَذِّبُ مَنْ یَشاء ُ وَ کانَ اللَّہُ غَفُوراً رَحیماً۔

ترجمہ

عنقریب باد یہ نشین اعراب میں سے پیچھے رہ جانے والے ( عذر تراشی کرتے ہوئے )کہیں گے کہ ہمارے اموال اور گھر والوں کی حفاظت نے ہمیںاپنی طرف مشغول رکھا ، (اور ہم سفر حد یبیہ میںآ پ کے ہمراہ نہ جاسکے )پس آ پ ہمارے لیے طلب مغفرت کیجیے ٔ، یہ اپنی زبان سے وہ بات کہہ رہے ،ہیں جوان کے دل میں نہیں ہے ، کہہ دے : کو ن ایسا ہے جوخدا سے تمہیں بچاسکے اگروہ تمہارے لیے نقصان کاارادہ کرے ، یا کون ہے جواس نفع کوروک سکے جسے پہنچانے کاوہ ارادہ کرے ، اور خداان تمام اعمال سے جوتم انجام دیتے ہو آ گاہ ہے ۔
١٢۔ بلکہ تم نے یہ گمان کرلیاتھا پیغمبر اور مومنین ہرگز اپنے گھروالوں کی طرف لوٹ کرنہیں آئیں گے اور یہ غلط خیال تمہارے دلوں میں زینت پاگیاتھااور تم نے بدگمانی سے کام لیا اورآخر کار تم ہلاک ہوئے ۔
١٣۔اور وہ شخص جو خدا اوراس کے پیغمبر پرایمان نہیں لایا(اس کی سرنوشت دوزخ ہے ) کیونکہ ہم نے کافروں کے لیے بھڑ کتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے ۔ 
١٤۔آ سمانوں اور زمین کی مالکیّت اورحا کمیّت خداہی کے لیے ہے جسے وہ چاہتا ہے (اور شائستہ دیکھتاہے )بخش دیتاہے ،اور جسے چاہتاہے عذاب کرتا ہے ،اور خدا غفوورحیم ہے ۔