Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره فتح/ آیه 5- 7

										
																									
								

Ayat No : 5-7

: الفتح

لِيُدْخِلَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَيُكَفِّرَ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ ۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عِنْدَ اللَّهِ فَوْزًا عَظِيمًا ۵وَيُعَذِّبَ الْمُنَافِقِينَ وَالْمُنَافِقَاتِ وَالْمُشْرِكِينَ وَالْمُشْرِكَاتِ الظَّانِّينَ بِاللَّهِ ظَنَّ السَّوْءِ ۚ عَلَيْهِمْ دَائِرَةُ السَّوْءِ ۖ وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَلَعَنَهُمْ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَهَنَّمَ ۖ وَسَاءَتْ مَصِيرًا ۶وَلِلَّهِ جُنُودُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا ۷

Translation

تاکہ مومن مرد اور مومنہ عورتوں کو ان جنتوں میں داخل کردے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں وہ ان ہی میں ہمیشہ رہیں اور ان کی برائیوں کو ان سے دور کردے اور یہی اللہ کے نزدیک عظیم ترین کامیابی ہے. اور منافق مرد, منافق عورتیں اور مشرک مرد و عورت جو خدا کے بارے میں برے برے خیالات رکھتے ہیں ان سب پر عذاب نازل کرے ان کے سر عذاب کی گردش ہے اور ان پر اللہ کا غضب ہے خدا نے ان پر لعنت کی ہے اور ان کے لئے جہّنم کو مہیاّ کیا ہے جو بدترین انجام ہے. اور اللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کے سارے لشکر ہیں اور وہ صاحبِ عزت بھی ہے اور صاحبِ حکمت بھی ہے.

Tafseer

									٥۔لِیُدْخِلَ الْمُؤْمِنینَ وَ الْمُؤْمِناتِ جَنَّاتٍ تَجْری مِنْ تَحْتِہَا الْأَنْہارُ خالِدینَ فیہا وَ یُکَفِّرَ عَنْہُمْ سَیِّئاتِہِمْ وَ کانَ ذلِکَ عِنْدَ اللَّہِ فَوْزاً عَظیماً ۔
٦۔وَ یُعَذِّبَ الْمُنافِقینَ وَ الْمُنافِقاتِ وَ الْمُشْرِکینَ وَ الْمُشْرِکاتِ الظَّانِّینَ بِاللَّہِ ظَنَّ السَّوْء ِ عَلَیْہِمْ دائِرَةُ السَّوْء ِ وَ غَضِبَ اللَّہُ عَلَیْہِمْ وَ لَعَنَہُمْ وَ أَعَدَّ لَہُمْ جَہَنَّمَ وَ ساء َتْ مَصیراً ۔
٧۔ وَ لِلَّہِ جُنُودُ السَّماواتِ وَ الْأَرْضِ وَ کانَ اللَّہُ عَزیزاً حَکیماً ۔

ترجمہ

٥۔ (اس فتح مبین سے ایک اور )مقصد یہ تھاکہ صاحبِ ایمان مردوںاورصاحب) ایمان عورتوں کو( بہشت کے )باغوں میں داخل کرے ، جن کے درختوں کے نیچے نہریں جاری ہیں ، اور وہ ہمیشہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے اور ان کے گناہوں کوبخش دے اور یہ خدا کے نزدیک بہت بڑ ی کامیابی ہے ۔
٦۔ اوعر ( اس کے علاوہ )منافق مردوں اور منافق عورتوں ، اور مُشرک مردوں، اور مشرک عورتوں کوجوخدا کے بار ے میں بُرے بُرے گمان رکھتے ہیں عذاب کرے ، اور وہ بُرے حادثات ،(جن کے وہ مومنین پر نازل ہونے کے منظر ہیں )صرف انہی پر نازل ہوں گے ، خدانے ان پر غضب کیاہے اور انہیں اپنی رحمت سے دُور رکھّاہے ،اور جہنم ان کے لیے آمادہ وتیار ہے ، اور یہ کتنا بُرا نجام ہے ۔
٧۔آسمانوں اور زمین کے لشکر صرف خدا کے لیے ہیں ، اور خدا شکست ناپذیر اورحکیم ہے ۔