سوره محمد/ آیه 36- 38
إِنَّمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهْوٌ ۚ وَإِنْ تُؤْمِنُوا وَتَتَّقُوا يُؤْتِكُمْ أُجُورَكُمْ وَلَا يَسْأَلْكُمْ أَمْوَالَكُمْ ۳۶إِنْ يَسْأَلْكُمُوهَا فَيُحْفِكُمْ تَبْخَلُوا وَيُخْرِجْ أَضْغَانَكُمْ ۳۷هَا أَنْتُمْ هَٰؤُلَاءِ تُدْعَوْنَ لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمِنْكُمْ مَنْ يَبْخَلُ ۖ وَمَنْ يَبْخَلْ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَنْ نَفْسِهِ ۚ وَاللَّهُ الْغَنِيُّ وَأَنْتُمُ الْفُقَرَاءُ ۚ وَإِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمْ ۳۸
یہ زندگانی دنیا تو صرف ایک کھیل تماشہ ہے اور اگر تم نے ایمان اور تقویٰ اختیار کرلیا تو خدا تمہیں مکمل اجر عطا کرے گا اور تم سے تمہارا مال طلب نہیں کرے گا. وہ اگر طلب بھی کرے اور اصرار بھی کرے تو تم بخل ہی کرو گے اور خدا تمہارے کینوں کو خود ہی ظاہر کردے گا. ہاں ہاں تم وہی لوگ ہو جنہیں راہ خدا میں خرچ کرنے کے لئے بلایا جاتا ہے تو تم میں سے بعض لوگ بخل کرنے لگتے ہیں اور جو لوگ بخل کرتے ہیں وہ اپنے ہی حق میں بخل کرتے ہیں اور خدا سب سے بے نیاز ہے تم ہی سب اس کے فقیر اور محتاج ہو اور اگر تم منہ پھیر لو گے تو وہ تمہارے بدلے دوسری قوم کو لے آئے گا جو اس کے بعد تم جیسے نہ ہوں گے.
۳۶۔ إِنَّمَا الْحَیاةُ الدُّنْیا لَعِبٌ وَ لَہْوٌ وَ إِنْ تُؤْمِنُوا وَ تَتَّقُوا یُؤْتِکُمْ اٴُجُورَکُمْ وَ لا یَسْئَلْکُمْ اٴَمْوالَکُمْ ۔
۳۷۔إِنْ یَسْئَلْکُمُوہا فَیُحْفِکُمْ تَبْخَلُوا وَ یُخْرِجْ اٴَضْغانَکُمْ ۔
۳۸۔ ہا اٴَنْتُمْ ہؤُلاء ِ تُدْعَوْنَ لِتُنْفِقُوا فی سَبیلِ اللَّہِ فَمِنْکُمْ مَنْ یَبْخَلُ وَ مَنْ یَبْخَلْ فَإِنَّما یَبْخَلُ عَنْ نَفْسِہِ وَ اللَّہُ الْغَنِیُّ وَ اٴَنْتُمُ الْفُقَراء ُ وَ إِنْ تَتَوَلَّوْا یَسْتَبْدِلْ قَوْماً غَیْرَکُمْ ثُمَّ لا یَکُونُوا اٴَمْثالَکُمْ ۔
ترجمہ
۳۶۔ دنیاوی زندگی تو بس کھیل تماشا ہے ، اگرتم ایمان رکھو اور تقویٰ اختیار کرو تووہ تم کوپورا اجردے گا اور (اس کے عوض میں) تم سے تمہارامال طلب نہیں کرے گا ۔
۳۷۔ کیونکہ اگروہ تم سے مال طلب کرے بلکہ تم سے اصرار کرکے مانگے بھی توتم بخل کرتے ہو اوروہ تمہارے غصّے اورکینے کوظا ہر کرے گا۔
۳۸۔ جی ہاں! تم تو وہی لوگ ہوجوخدا کی را ہ میں خر چ کرنے کے لیے بلائے جاتے ہو توبعض تم میں سے ایسے ہیں جوبخل کرتے ہیں اورجوشخص بخل کرتا ہے تووہ اپنے ہی سے بخل کرتا ہے اور خدا تو بے نیاز ہے اور تم سے محتاج ہو ، اوراگرتم رو گردانی کروگے توخدا تمہار ی جگہ پر دوسرے لوگوں کو لے آ ئے گا اوروہ تمہاری طرح نہیں ہوں گے ۔