Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره محمد/ آیه 12- 14

										
																									
								

Ayat No : 12-14

: محمد

إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا يَتَمَتَّعُونَ وَيَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ وَالنَّارُ مَثْوًى لَهُمْ ۱۲وَكَأَيِّنْ مِنْ قَرْيَةٍ هِيَ أَشَدُّ قُوَّةً مِنْ قَرْيَتِكَ الَّتِي أَخْرَجَتْكَ أَهْلَكْنَاهُمْ فَلَا نَاصِرَ لَهُمْ ۱۳أَفَمَنْ كَانَ عَلَىٰ بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّهِ كَمَنْ زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ ۱۴

Translation

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال انجام دیئے خدا انہیں ایسے باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا وہ مزے کررہے ہیں اور اسی طرح کھارہے ہیں جس طرح جانور کھاتے ہیں اور ان کا آخری ٹھکانا جہّنم ہی ہے. اور کتنی ہی بستیاں تھیں جو تمہاری اس بستی سے کہیں زیادہ طاقتور تھیں جس نے تمہیں نکال دیا ہے جب ہم نے انہیں ہلاک کردیا تو کوئی مدد کرنے والا بھی نہ پیدا ہوا. تو کیا جس کے پاس پروردگار کی طرف سے کھلی ہوئی دلیل موجود ہے وہ اس کے مثل ہوسکتاہے جس کے لئے اس کے بدترین اعمال سنوار دیئے گئے ہیں اور پھر ان لوگوں نے اپنی خواہشات کا اتباع کرلیا ہے.

Tafseer

									۱۲۔إِنَّ اللَّہَ یُدْخِلُ الَّذینَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحاتِ جَنَّاتٍ تَجْری مِنْ تَحْتِہَا الْاٴَنْہارُ وَ الَّذینَ کَفَرُوا یَتَمَتَّعُونَ وَ یَاٴْکُلُونَ کَما تَاٴْکُلُ الْاٴَنْعامُ وَ النَّارُ مَثْویً لَہُمْ ۔
۱۳۔وَ کَاٴَیِّنْ مِنْ قَرْیَةٍ ہِیَ اٴَشَدُّ قُوَّةً مِنْ قَرْیَتِکَ الَّتی اٴَخْرَجَتْکَ اٴَہْلَکْنا ہمْ فَلا ناصِرَ لَہُمْ ۔
۱۴۔ اٴَ فَمَنْ کانَ عَلی بَیِّنَةٍ مِنْ رَبِّہِ کَمَنْ زُیِّنَ لَہُ سُوء ُ عَمَلِہِ وَ اتَّبَعُوا اٴَہْواء َہُمْ۔

ترجمہ

۱۲۔خدا ان لوگوں کوجوایمان لے آ ئے ، اوراچھے اچھے کام کرتے رہے ،بہشت کے ان باغا ت میںپہنچادے گا، جن کے نیچے نہریں جاری ہیں اورجوکافرہیں وہ دُنیا کی جلد ختم ہونے والی متاع سے استفادہ کرتے ہیں اورچوپایوں کے مانند کھاتے ہیں اور آخران کاٹھکانا جہنم ہے ۔
۱۳۔اورجس شہر نے تجھے نکال دیا، کتنے شہرتھے جواس سے زیادہ طاقت ورتھے کہ جنہیں ہم نے تبا ہ وبربادکردیا اورکوئی ان کا مددگار بھی نہیں تھا ۔
۱۴۔توکیا جوشخص اپنے پر وردگار کی طرف سے روشن دلیل رکھتا ہو اس شخص کے برابر ہو سکتا ہے ، جس کی بداعمالیاں اسے بھلی کرکے دکھائی گئی ہوں اوروہ اپنی نفسانی خوا ہشوں کی پیروی کرتا ہو ؟۔