Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره محمد/ آیه 7- 11

										
																									
								

Ayat No : 7-11

: محمد

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَنْصُرُوا اللَّهَ يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ ۷وَالَّذِينَ كَفَرُوا فَتَعْسًا لَهُمْ وَأَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ ۸ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَرِهُوا مَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ ۹أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ۚ دَمَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ ۖ وَلِلْكَافِرِينَ أَمْثَالُهَا ۱۰ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَأَنَّ الْكَافِرِينَ لَا مَوْلَىٰ لَهُمْ ۱۱

Translation

ایمان والو اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو اللہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں ثابت قدم بنادے گا. اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کے واسطے ڈگمگاہٹ ہے اور ان کے اعمال برباد ہیں. یہ اس لئے کہ انہوں نے خدا کے نازل کئے ہوئے احکام کو برا سمجھا تو خدا نے بھی ان کے اعمال کو ضائع کردیا. تو کیا ان لوگوں نے زمین میں سیر نہیں کی ہے کہ دیکھتے کہ ان سے پہلے والوں کا کیا انجام ہوا ہے بیشک اللہ نے انہیں تباہ و برباد کردیا ہے اور کفاّر کے لئے بالکل ایسی ہی سزا مقرر ہے. یہ سب اس لئے ہے کہ اللہ صاحبانِ ایمان کا مولا اور سرپرست ہے اور کافروں کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے.

Tafseer

									۷۔ یا اٴَیُّہَا الَّذینَ آمَنُوا إِنْ تَنْصُرُوا اللَّہَ یَنْصُرْکُمْ وَ یُثَبِّتْ اٴَقْدامَکُمْ ۔
۸۔ وَ الَّذینَ کَفَرُوا فَتَعْساً لَہُمْ وَ اٴَضَلَّ اٴَعْمالَہُمْ ۔
۹۔ ذلِکَ بِاٴَنَّہُمْ کَرِہُوا ما اٴَنْزَلَ اللَّہُ فَاٴَحْبَطَ اٴَعْمالَہُمْ ۔
۱۰۔اٴَ فَلَمْ یَسیرُوا فِی الْاٴَرْضِ فَیَنْظُرُوا کَیْفَ کانَ عاقِبَةُ الَّذینَ مِنْ قَبْلِہِمْ دَمَّرَ اللَّہُ عَلَیْہِمْ وَ لِلْکافِرینَ اٴَمْثالُہا ۔
۱۱۔ ذلِکَ بِاٴَنَّ اللَّہَ مَوْلَی الَّذینَ آمَنُوا وَ اٴَنَّ الْکافِرینَ لا مَوْلی لَہُمْ ۔

ترجمہ 

۷۔اے وہ لوگ جوایمان لے آ ئے ہو ! اگرتم خدا کی مدد کرو گے تووہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں ثابت قدم رکھے گا ۔
۸۔اور جولوگ کافرہیں وہ مر جائیں اوران کے اعمال اکارت ہوں۔ 
۹۔ یہ اس لیے کہ خدانے جو چیز نازل فر مائی انہوں نے اسے ناپسند کیاتوخدا نے اِن کے اعمال کوحبط کردیا ۔
۱۰۔توکیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں تاکہ دیکھتے ہیں کہ جولوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیا ہوا ؟ خدا نے انہیں ہلاک کردیا اورکافروں کے لیے اِسی طرح کی سزا ہوگی ۔
۱۱۔یہ اس وجہ سے ہے کہ خدا ایمان داروں کامولا اور سرپرست ہے ، لیکن کافروں کا کوئی سرپرست نہیں ۔