Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره محمد/ آیه 4- 6

										
																									
								

Ayat No : 4-6

: محمد

فَإِذَا لَقِيتُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا فَضَرْبَ الرِّقَابِ حَتَّىٰ إِذَا أَثْخَنْتُمُوهُمْ فَشُدُّوا الْوَثَاقَ فَإِمَّا مَنًّا بَعْدُ وَإِمَّا فِدَاءً حَتَّىٰ تَضَعَ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا ۚ ذَٰلِكَ وَلَوْ يَشَاءُ اللَّهُ لَانْتَصَرَ مِنْهُمْ وَلَٰكِنْ لِيَبْلُوَ بَعْضَكُمْ بِبَعْضٍ ۗ وَالَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَلَنْ يُضِلَّ أَعْمَالَهُمْ ۴سَيَهْدِيهِمْ وَيُصْلِحُ بَالَهُمْ ۵وَيُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمْ ۶

Translation

پس جب کفار سے مقابلہ ہو تو ان کی گردنیں اڑادو یہاں تک کہ جب زخموں سے چور ہوجائیں تو ان کی مشکیں باندھ لو پھر اس کے بعد چاہے احسان کرکے چھوڑ دیا جائے یا فدیہ لے لیا جائے یہاں تک کہ جنگ اپنے ہتھیار رکھ دے - یہ یاد رکھنا اور اگر خدا چاہتا تو خود ہی ان سے بدلہ لے لیتا لیکن وہ ایک کو دوسرے کے ذریعہ آزمانا چاہتا ہے اور جو لوگ اس کی راہ میں قتل ہوئے وہ ان کے اعمال کو ضائع نہیں کرسکتا ہے. وہ عنقریب انہیں منزل تک پہنچادے گا اور ان کی حالت سنوار دے گا. وہ انہیں اس جنّت میں داخل کرے گا جو انہیں پہلے سے پہنچوا چکا ہے.

Tafseer

									۴۔ فَإِذا لَقیتُمُ الَّذینَ کَفَرُوا فَضَرْبَ الرِّقابِ حَتَّی إِذا اٴَثْخَنْتُمُوہُمْ فَشُدُّوا الْوَثاقَ فَإِمَّا مَنًّا بَعْدُ وَ إِمَّا فِداء ً حَتَّی تَضَعَ الْحَرْبُ اٴَوْزارَہا ذلِکَ وَ لَوْ یَشاء ُ اللَّہُ لاَنْتَصَرَ مِنْہُمْ وَ لکِنْ لِیَبْلُوَا بَعْضَکُمْ بِبَعْضٍ وَ الَّذینَ قُتِلُوا فی سَبیلِ اللَّہِ فَلَنْ یُضِلَّ اٴَعْمالَہُمْ ۔
۶۔ سَیَہْدیہِمْ وَ یُصْلِحُ بالَہُمْ ۔
۵۔ وَ یُدْخِلُہُمُ الْجَنَّةَ عَرَّفَہا لَہُمْ ۔

ترجمہ

۴۔ جب تم میدان ِ جنگ میں کافروں کے آ منے سامنے آ جاؤ توان کی گرد نیں مار دو ، اوراس کام کو برابر جاری رکھو، یہاں تک کہ کافی حد تک دشمن کاستیانا س کردو، ایسے میں قید یوں کوخوب باندھ لو، پھراس کے بعد یا ان پراحسان کرو (اورانہیں چھوڑ دو ) یار ہائی کے بدلے میں ان سے فدیہ لواور یہ صُورت ِ حال اسی طرح جاری رہے ، یہاں تک کہ جنگ اپناسنگین بوجھ زمین پررکھ دے ، طر یقہ کاریہی ہے جب خداچا ہتا تھا تو خود اُنہیں سزا دیتاتھا ، لیکن وہ چا ہتا ہے کہ تمہار ی آ زمائش ایک دوسر ے سے کرے ، اورجولوگ خدا کی را ہ میں مارے گئے ہیں ، خدا ان کے اعمال ہرگز کارت نہیں کرے گا ۔ 
۵۔ عنقریب ان کی ہدایت کرے گا اوران کاکام سنوار دے گا ۔ 
۶۔اورانہیں (اپنی جاودانی ) بہشت میں داخل کرے گا ، جس کے اوصاف اس نے اُن سے بیان کررکھے ہیں ۔