Tafseer e Namoona

Topic

											

									  وہ لوگ جو شب و روز اپنے اموال پنہاں و آشکار خرچ کرتے ہیں

										
																									
								

Ayat No : 274

: البقرة

الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَعَلَانِيَةً فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ۲۷۴

Translation

جو لوگ اپنے اموال کو راسِ خدا میں رات میں .دن میں خاموشی سے اور علی الاعلان خرچ کرتے ہیں ان کے لئے پیش پروردگار اجر بھی ہے اور انہیں نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ حزن.

Tafseer

									۲۷۴۔ الذین ینفقون اموالھم بالیل و النھار سرا و علانیصة فلھم اجرھم عند ربھم ولا خوف علیھم ولا ھم یحزنون
ترجمہ
۲۷۴۔ وہ لوگ جو شب و روز اپنے اموال پنہاں و آشکار خرچ کرتے ہیں ، ان کا اجر ان کے پروردگار کے پاس ہے ۔ ان پر کوئی خوف ہے نہ وہ غمگین ہوتے ہیں ۔
تفسیر
ہر صورت میں خرچ کرنا
بہت سی احادیث میں آیا ہے کہ یہ آیت حضرت علی علیہ السلام کے بارے میں نازل ہوئی ہے کیونکہ آپ نے ایک درہم رات کو ، ایک دن کو، ایک چھپا کر اور ایک ظاہر بظاہر خرچ کیا تھا ۔ (۱)

(۱)نورالثقلین ج ۱ ص ۲۹۰،۲۹۱