Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره زخرف/ آیه 36- 40

										
																									
								

Ayat No : 36-40

: الزخرف

وَمَنْ يَعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمَٰنِ نُقَيِّضْ لَهُ شَيْطَانًا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ ۳۶وَإِنَّهُمْ لَيَصُدُّونَهُمْ عَنِ السَّبِيلِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ مُهْتَدُونَ ۳۷حَتَّىٰ إِذَا جَاءَنَا قَالَ يَا لَيْتَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ بُعْدَ الْمَشْرِقَيْنِ فَبِئْسَ الْقَرِينُ ۳۸وَلَنْ يَنْفَعَكُمُ الْيَوْمَ إِذْ ظَلَمْتُمْ أَنَّكُمْ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ ۳۹أَفَأَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ أَوْ تَهْدِي الْعُمْيَ وَمَنْ كَانَ فِي ضَلَالٍ مُبِينٍ ۴۰

Translation

اور جو شخص بھی اللہ کے ذکر کی طرف سے اندھا ہوجائے گا ہم اس کے لئے ایک شیطان مقرر کردیں گے جو اس کا ساتھی اور ہم نشین ہوگا. اور یہ شیاطین ان لوگوں کو راستہ سے روکتے رہتے ہیں اور یہ یہی خیال کرتے ہیں کہ یہ ہدایت یافتہ ہیں. یہاں تک کہ جب ہمارے پاس آئیں گے تو کہیں گے کہ اے کاش ہمارے اور ان کے درمیان مشرق و مغرب کا فاصلہ ہوتا یہ تو بڑا بدترین ساتھی نکلا. اور یہ ساری باتیں آج تمہارے کام آنے والی نہیں ہیں کہ تم سب عذاب میں برابر کے شریک ہو کہ تم نے بھی ظلم کیا ہے. پیغمبر کیا آپ بہرے کو سنا سکتے ہیں یا اندھے کو راستہ دکھاسکتے ہیں یا اسے ہدایت دے سکتے ہیں جو ضلال مبین میں مبتلا ہوجائے.

Tafseer

									۳۶۔ وَ مَنْ یَعْشُ عَنْ ذِکْرِ الرَّحْمنِ نُقَیِّضْ لَہُ شَیْطاناً فَہُوَ لَہُ قَرینٌ ۔
۳۷۔وَ إِنَّہُمْ لَیَصُدُّونَہُمْ عَنِ السَّبیلِ وَ یَحْسَبُونَ اٴَنَّہُمْ مُہْتَدُونَ ۔
۳۸۔حَتَّی إِذا جاء َنا قالَ یا لَیْتَ بَیْنی وَ بَیْنَکَ بُعْدَ الْمَشْرِقَیْنِ فَبِئْسَ الْقَرینُ ۔
۳۹۔ وَ لَنْ یَنْفَعَکُمُ الْیَوْمَ إِذْ ظَلَمْتُمْ اٴَنَّکُمْ فِی الْعَذابِ مُشْتَرِکُونَ ۔
۴۰۔اٴَ فَاٴَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ اٴَوْ تَہْدِی الْعُمْیَ وَ مَنْ کانَ فی ضَلالٍ مُبینٍ۔

ترجمہ

۳۶۔اور جوشخص یاد رحمن سے رورو گردانی کرتاہے توہم اس کے لیے ایک شیطان کو مقرر کردیتے ہیں جوہردم اس کے ساتھ رہتاہے ۔
۳۷۔اور وہ ( شیاطین )ان لوگوں کوخدا کی راہ سے روکتے رہتے ہیں حالانکہ وہ اسی خیال میں ہیں کہ و ہی صحیح معنوں میں ہدایت یافتہ ہیں ۔ 
۳۸۔یہاں تک کہ جب ہمارے پاس آ ئے گاتوکہے گا : کاش مُجھ میں اور تجھ میں مشر ق اور مغرب کافاصلہ ہوتا اور تو کیاہی بُرا ساتھی ہے ۔
۳۹۔آج ہرگز اس قسم کی گفتگو تمہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچاسکتی کیونکہ تم ظلم کرچکے ہو اور تم سب عذاب میں شریک ہو ۔
۴۰۔آ یا تو بہروں کوسُنا سکتاہے یااندھوں کواوران لوگوں کو جوصر یحی گمراہی میںہیں ہدایت کرسکتاہے ؟