سوره زخرف/ آیه 33- 35
وَلَوْلَا أَنْ يَكُونَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً لَجَعَلْنَا لِمَنْ يَكْفُرُ بِالرَّحْمَٰنِ لِبُيُوتِهِمْ سُقُفًا مِنْ فِضَّةٍ وَمَعَارِجَ عَلَيْهَا يَظْهَرُونَ ۳۳وَلِبُيُوتِهِمْ أَبْوَابًا وَسُرُرًا عَلَيْهَا يَتَّكِئُونَ ۳۴وَزُخْرُفًا ۚ وَإِنْ كُلُّ ذَٰلِكَ لَمَّا مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۚ وَالْآخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِينَ ۳۵
اور اگر ایسا نہ ہوتا کہ تمام لوگ ایک ہی قوم ہوجائیں گے تو ہم رحمٰن کا انکار کرنے والوںکے لئے ان کے گھر کی چھتیں اور سیڑھیاں جن پر یہ چڑھتے ہیں سب کو چاند ی کا بنادیتے. اور ان کے گھر کے دروازے اور وہ تخت جن پر وہ تکیہ لگا کر بیٹھتے ہیں. اور سونے کے بھی . لیکن یہ سب صرف زندگانی دنیا کی لّذت کا سامان ہے اور آخرت پروردگار کے نزدیک صرف صاحبانِ تقویٰ کے لئے ہے.
۳۳۔ وَ لَوْ لا اٴَنْ یَکُونَ النَّاسُ اٴُمَّةً واحِدَةً لَجَعَلْنا لِمَنْ یَکْفُرُ بِالرَّحْمنِ لِبُیُوتِہِمْ سُقُفاً مِنْ فِضَّةٍ وَ مَعارِجَ عَلَیْہا یَظْہَرُونَ ۔
۳۴۔ وَ لِبُیُوتِہِمْ اٴَبْواباً وَ سُرُراً عَلَیْہا یَتَّکِؤُنَ ۔
۳۵۔ وَ زُخْرُفاً وَ إِنْ کُلُّ ذلِکَ لَمَّا مَتاعُ الْحَیاةِ الدُّنْیا وَ الْآخِرَةُ عِنْدَ رَبِّکَ لِلْمُتَّقینَ ۔
ترجمہ
۳۳۔ اگر کفار کامادی وسائل سے استفادہ اس بات کاسبب نہ ہوتا کہ گمراہی میں سب لوگ ایک ہی طریقے کے ہو جائیں گے توہم ان کے لیے جوخدا کاانکار کرتے ہیں گھروں کی چھتیں چاندی کی بنادیتے اور وہ سیڑ ھیاں بھی جن پر وہ چڑ ھتے ہیں ۔
۳۴۔ اوران کے گھروں کے در وازے او ر وہ ( خوبصورت نقرئی ) تخت جن پر وہ تکیہ لگا تے ہیں ۔
۳۵۔ اور زیب وزینت کے دوسر ے وسائل بھی ، لیکن یہ سب کُچھ توصرف دنیاوی زندگی کے سازو سامان ہیں اور آخر ت تو تیرے پروردگار کے نز د یک صرف پرہیز گاروں کے لیے ہے ۔