Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره زخرف/ آیه 31- 32

										
																									
								

Ayat No : 31-32

: الزخرف

وَقَالُوا لَوْلَا نُزِّلَ هَٰذَا الْقُرْآنُ عَلَىٰ رَجُلٍ مِنَ الْقَرْيَتَيْنِ عَظِيمٍ ۳۱أَهُمْ يَقْسِمُونَ رَحْمَتَ رَبِّكَ ۚ نَحْنُ قَسَمْنَا بَيْنَهُمْ مَعِيشَتَهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۚ وَرَفَعْنَا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَاتٍ لِيَتَّخِذَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا سُخْرِيًّا ۗ وَرَحْمَتُ رَبِّكَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ ۳۲

Translation

اور یہ کہنے لگے کہ آخر یہ قرآن دونوں بستیوں (مکہ و طائف) کے کسی بڑے آدمی پر کیوں نہیں نازل کیا گیا ہے. تو کیا یہی لوگ رحمت پروردگار کو تقسیم کررہے ہیں حالانکہ ہم نے ہی ان کے درمیان معیشت کو زندگانی دنیا میں تقسیم کیا ہے اور بعض کو بعض سے اونچا بنایا ہے تاکہ ایک دوسرے سے کام لے سکیں اور رحمت پروردگار ان کے جمع کئے ہوئے مال و متاع سے کہیں زیادہ بہتر ہے.

Tafseer

									۳۱۔وَ قالُوا لَوْ لا نُزِّلَ ہذَا الْقُرْآنُ عَلی رَجُلٍ مِنَ الْقَرْیَتَیْنِ عَظیمٍ ۔
۳۲۔ اٴَ ہُمْ یَقْسِمُونَ رَحْمَتَ رَبِّکَ نَحْنُ قَسَمْنا بَیْنَہُمْ مَعیشَتَہُمْ فِی الْحَیاةِ الدُّنْیا وَ رَفَعْنا بَعْضَہُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجاتٍ لِیَتَّخِذَ بَعْضُہُمْ بَعْضاً سُخْرِیًّا وَ رَحْمَتُ رَبِّکَ خَیْرٌ مِمَّا یَجْمَعُونَ ۔

ترجمہ 

۳۱۔ اورانہوں نے کہا : یہ قرآن ان دوشہر وں ( مکّہ اور طائف )کے کسی بڑ ے ( مالدار )آدمی پرنازل کیوں نہیں کیاگیا ؟
۳۲۔کیایہ لوگ تمہار ے پروردگار کی رحمت کوتقسیم کرتے ہیں ؟ ہم نے ان کے درمیان ان کی معیشت کو دنیاوی زندگی میں تقسیم کردیاہے ،اور بعض لوگوں کوبعض دوسر ے لوگوں پر فوقیّت دی ہے تاکہ وہ ایک دوسر ے کی خدمت کریں اورآپس میں تعاون کریں اور جوکچھ یہ لوگ جمع کرتے ہیں ، تمہارے پروردگار کی رحمت اس سے کہیں بہتر ہے ۔