Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره زخرف/ آیه 23- 25

										
																									
								

Ayat No : 23-25

: الزخرف

وَكَذَٰلِكَ مَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِي قَرْيَةٍ مِنْ نَذِيرٍ إِلَّا قَالَ مُتْرَفُوهَا إِنَّا وَجَدْنَا آبَاءَنَا عَلَىٰ أُمَّةٍ وَإِنَّا عَلَىٰ آثَارِهِمْ مُقْتَدُونَ ۲۳قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكُمْ بِأَهْدَىٰ مِمَّا وَجَدْتُمْ عَلَيْهِ آبَاءَكُمْ ۖ قَالُوا إِنَّا بِمَا أُرْسِلْتُمْ بِهِ كَافِرُونَ ۲۴فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ ۖ فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ ۲۵

Translation

اور اسی طرح ہم نے آپ سے پہلے کی بستی میں کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر یہ کہ اس بستی کے خوشحال لوگوں نے یہ کہہ دیا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقہ پر پایا ہے اور ہم ان ہی کے نقش قدم کی پیروی کرنے والے ہیں. تو پیغمبر نے کہا کہ چاہے میں اس سے بہتر پیغام لے آؤں جس پر تم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم تمہارے پیغام کے ماننے والے نہیں ہیں. پھر ہم نے ان سے بدلہ لے لیا تو اب دیکھو کہ تکذیب کرنے والوں کا کیا انجام ہوا ہے.

Tafseer

									۔وَ کَذلِکَ ما اٴَرْسَلْنا مِنْ قَبْلِکَ فی قَرْیَةٍ مِنْ نَذیرٍ إِلاَّ قالَ مُتْرَفُوہا إِنَّا وَجَدْنا آباء َنا عَلی اٴُمَّةٍ وَ إِنَّا عَلی آثارِہِمْ مُقْتَدُونَ ۔
۲۴۔ قالَ اٴَ وَ لَوْ جِئْتُکُمْ بِاٴَہْدی مِمَّا وَجَدْتُمْ عَلَیْہِ آباء َکُمْ قالُوا إِنَّا بِما اٴُرْسِلْتُمْ بِہِ کافِرُونَ ۔
۲۵۔ فَانْتَقَمْنا مِنْہُمْ فَانْظُرْ کَیْفَ کانَ عاقِبَةُ الْمُکَذِّبینَ۔

ترجمہ 

۲۳۔ اسی طرح ہم نے کسی دیار میں تجھ سے پہلے کوئی ڈ رانے والاپیغمبر نہیں بھیجا مگر یہ کہ بد مست و مغر ور دولت مندوں نے کہا کہ ہم نے اپنے آ با ؤ اجداد کو ایک مذہب پر پایاہے ، اورہم ان کے آثار کی پیروی کرتے ہیں ۔
۲۴۔( ان کے پیغمبر نے )کہااگر میں اس سے بھی زیادہ ہدایت کرنے والادین تمہارے پاس لاچکا ہوں ، جس پر تم اپنے آ باء واجداد کوپاتے ہو ( توکیا پھر بھی تم انکار کرو گے ؟ )انہوں نے نے کہ ( ہاں ! )ہم اس ہر چیز کاانکار کرتے ہیں جو تم لوگ لاچکے ہو ۔
۲۵۔لہذا ہم نے ان سے انتقام لیا، پس دیکھ کہ جھٹلا نے والوں کاکیسا انجام ہوا ۔