سوره زخرف/ آیه 15- 19
وَجَعَلُوا لَهُ مِنْ عِبَادِهِ جُزْءًا ۚ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَكَفُورٌ مُبِينٌ ۱۵أَمِ اتَّخَذَ مِمَّا يَخْلُقُ بَنَاتٍ وَأَصْفَاكُمْ بِالْبَنِينَ ۱۶وَإِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُمْ بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمَٰنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجْهُهُ مُسْوَدًّا وَهُوَ كَظِيمٌ ۱۷أَوَمَنْ يُنَشَّأُ فِي الْحِلْيَةِ وَهُوَ فِي الْخِصَامِ غَيْرُ مُبِينٍ ۱۸وَجَعَلُوا الْمَلَائِكَةَ الَّذِينَ هُمْ عِبَادُ الرَّحْمَٰنِ إِنَاثًا ۚ أَشَهِدُوا خَلْقَهُمْ ۚ سَتُكْتَبُ شَهَادَتُهُمْ وَيُسْأَلُونَ ۱۹
اور ان لوگوں نے پروردگار کے لئے اس کے بندوں میں سے بھی ایک جزئ (اولاد) قرار دیدیا کہ انسان یقینا بڑا کھلا ہوا ناشکرا ہے. سچ بتاؤ کیا خدا نے اپنی تمام مخلوقات میں سے اپنے لئے لڑکیوں کو منتخب کیا ہے اور تمہارے لئے لڑکوں کو پسند کیا ہے. اور جب ان میں سے کسی کو اسی لڑکی کی بشارت دی جاتی ہے جو مثال انہوں نے رحمان کے لئے بیان کی ہے تو اس کا چہرہ سیاہ ہوجاتا ہے اور غصہّ کے گھونٹ پینے لگتاہے. کیا جس کو زیورات میں پالا جاتا ہے اور وہ جھگڑے کے وقت صحیح بات بھی نہ کرسکے (وہی خدا کی اولاد ہے. اوران لوگوں نے ان ملائکہ کوجو رحمان کے بندے ہیںلڑکی قرار دیدیا ہے کیا یہ ان کی خلقت کے گواہ ہیں تو عنقریب ان کی گواہی لکھ لی جائے گی اور پھر اس کے بارے میں سوال کیا جائے گا.
۱۵۔وَ جَعَلُوا لَہُ مِنْ عِبادِہِ جُزْء اً إِنَّ الْإِنْسانَ لَکَفُورٌ مُبینٌ ۔
۱۶۔ اٴَمِ اتَّخَذَ مِمَّا یَخْلُقُ بَناتٍ وَ اٴَصْفاکُمْ بِالْبَنینَ ۔
۱۷۔وَ إِذا بُشِّرَ اٴَحَدُہُمْ بِما ضَرَبَ لِلرَّحْمنِ مَثَلاً ظَلَّ وَجْہُہُ مُسْوَدًّا وَ ہُوَ کَظیمٌ ۔
۱۸۔اٴَ وَ مَنْ یُنَشَّؤُا فِی الْحِلْیَةِ وَ ہُوَ فِی الْخِصامِ غَیْرُ مُبینٍ ۔
۱۹۔ وَ جَعَلُوا الْمَلائِکَةَ الَّذینَ ہُمْ عِبادُ الرَّحْمنِ إِناثاً اٴَ شَہِدُوا خَلْقَہُمْ سَتُکْتَبُ شَہادَتُہُمْ وَ یُسْئَلُون۔
ترجمہ
۱۵۔ اورانہوں نے خداکے لیے اس کے بندوں میں سے ایک جُز قرار دیاہے ( اور ملائکہ کوخدا کی بیٹیان کہاہے )انسان واضح کُفر کرنے والاہے ۔
۱۶۔ آیا اس نے اپنی مخلوقات میں سے بیٹیوں کواپنے لیے چن لیا ہے اور بیٹوں کوتمہار ے لئے ؟
۱۷۔ حالانکہ جب ان میں سے جنہوں نے رحمان کے لیے شبیہ قرار دیاہے ، کسی کو بھی اسی چیز ( بیٹی کی پیدائش )کی خو شخبر ی دی جا ئے تو اس کاچہرہ سیاہ ہو جاتاہے اوروہ غصّے سے بھر جاتاہے ۔
۱۸۔ آ یا جوزیب وزینت میں پرورش پائے اورجھگڑے کے وقت اپنا مدعا اور مقصُود بھی بیان نہ کرسکے ، ( اسے خدا کی اولا د سمجھتے ہو ) ؟
۱۹۔ ان لوگوں نے فرشتوں کو ، جو کہ خدا کے بندے ہیں ، موٴ نث سمجھ رکھا ہے . آ یاوہ اِن کی تخلیق کے وقت شاہد اور موجُود تھے ؟ان کی یہ گواہی لکھی جائے گی اوراس بار ے میں ان سے پوچھا جائے گا ۔