Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره زخرف/ آیه 9- 14

										
																									
								

Ayat No : 9-14

: الزخرف

وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ خَلَقَهُنَّ الْعَزِيزُ الْعَلِيمُ ۹الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ مَهْدًا وَجَعَلَ لَكُمْ فِيهَا سُبُلًا لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ۱۰وَالَّذِي نَزَّلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً بِقَدَرٍ فَأَنْشَرْنَا بِهِ بَلْدَةً مَيْتًا ۚ كَذَٰلِكَ تُخْرَجُونَ ۱۱وَالَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ كُلَّهَا وَجَعَلَ لَكُمْ مِنَ الْفُلْكِ وَالْأَنْعَامِ مَا تَرْكَبُونَ ۱۲لِتَسْتَوُوا عَلَىٰ ظُهُورِهِ ثُمَّ تَذْكُرُوا نِعْمَةَ رَبِّكُمْ إِذَا اسْتَوَيْتُمْ عَلَيْهِ وَتَقُولُوا سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَٰذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ ۱۳وَإِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ ۱۴

Translation

اور آپ ان سے سوال کریں گے کہ زمین و آسمان کوکس نے پیدا کیا ہے تویقینا یہی کہیں گے کہ ایک زبردست طاقت والی اور ذی علم ہستی نے خلق کیاہے. وہ ہی جس نے تمہارے لئے زمین کو گہوارہ بنایا ہے اور اس میں راستے قرار دیئے ہیں تاکہ تم راہ معلوم کرسکو. اور جس نے آسمان سے ایک معین مقدار میں پانی نازل کیا اورپھر ہم نے اس کے ذریعہ اَمردہ زمینوں کو زندہ بنادیا اسی طرح تم بھی زمین سے نکالے جاؤ گے. اور جسں نے تمام جوڑوں کو خلق کیا ہے اور تمہارے لئے کشتیوں اور جانوروں میں سواری کا سامان فراہم کیا ہے. تاکہ ان کی پشت پرسکون سے بیٹھ سکو اورپھر جب سکون سے بیٹھ جاؤ تو اپنے پروردگار کی نعمت کو یاد کرو اور کہو کہ پاک و بے نیاز ہے وہ خدا جس نے اس سواری کو ہمارے لئے م اَسخرّ کردیا ہے ورنہ ہم اس کوقابو میں لاسکنے والے نہیں تھے. اور بہرحال ہم اپنے پروردگار ہی کی بارگاہ میں پلٹ کر جانے والے ہیں.

Tafseer

									۹۔وَ لَئِنْ سَاٴَلْتَہُمْ مَنْ خَلَقَ السَّماواتِ وَ الْاٴَرْضَ لَیَقُولُنَّ خَلَقَہُنَّ الْعَزیزُ الْعَلیمُ ۔ 
۱۰۔الَّذی جَعَلَ لَکُمُ الْاٴَرْضَ مَہْداً وَ جَعَلَ لَکُمْ فیہا سُبُلاً لَعَلَّکُمْ تَہْتَدُونَ ۔ 
۱۱۔ وَ الَّذی نَزَّلَ مِنَ السَّماء ِ ماء ً بِقَدَرٍ فَاٴَنْشَرْنا بِہِ بَلْدَةً مَیْتاً کَذلِکَ تُخْرَجُونَ ۔ 
۱۲۔وَ الَّذی خَلَقَ الْاٴَزْواجَ کُلَّہا وَ جَعَلَ لَکُمْ مِنَ الْفُلْکِ وَ الْاٴَنْعامِ ما تَرْکَبُونَ ۔ 
۱۳۔لِتَسْتَوُوا عَلی ظُہُورِہِ ثُمَّ تَذْکُرُوا نِعْمَةَ رَبِّکُمْ إِذَا اسْتَوَیْتُمْ عَلَیْہِ وَ تَقُولُوا سُبْحانَ الَّذی سَخَّرَ لَنا ہذا وَ ما کُنَّا لَہُ مُقْرِنینَ ۔ 
۱۴۔ وَ إِنَّا إِلی رَبِّنا لَمُنْقَلِبُون۔ 

ترجمہ 

۹۔ اوراگر آپ ان سے سوال کریں کہ آسمانوں اور زمین کوکس نے پیداکیا ہے ، تووہ یقینا یہی کہیں کہ خداوند قادر و علیم ہی نے انہیں پیدا کیا ہے ۔ 
۱۰۔ وہی جس نے زمین کوگہوارہ اور تمہار ے سکون کی جگہ بنا یاہے اور تمہار ے لیے زمین میں راستے مقرر کیے ہیں تاکہ تم ہدایت پاجاؤ ( اور مقصد تک پہنچ جا ؤ ) ۔
۱۱۔ و ہی خدا جس نے آسمان سے مقرر مقدار میں پانی نازل کیا اوراس کے ذریعے ہم نے مُر دہ زمینوں کوزندگی عطا کی اوراسی طر ح تم قیامت میں زند ہ ہوگئے ۔ 
۱۲۔ وہی خدا تو ہے ، جس نے ہر چیز کو جوڑے کی صُورت میں پیدا کیاہے اور تمہار ے لیے کشتیون اور جانوروں میں سے سوار یاں بنائی ہیں ، جن پر تم سوار ہوتے ہو ۔ 
۱۳۔ تاکہ تم ان کی پشت پربخوبی بیٹھ سکو ، پھر جب تم ان پر سوار ہو جاؤ تو اپنے رب کی نعمت کو یاد کرو اور کہو کہ پاک ومنزّہ ہے وہ ذات جس نے اسے ہمار ے لیے مسخر کردیا ، ورنہ ہم میں تو اس کی طاقت نہیں تھی ۔ 
۱۴۔ اور ہم اپنے پر وردگار کی طرف لوٹ جائیں گے ۔