Tafseer e Namoona

Topic

											

									  سوره شوری/ آیه 47- 50

										
																									
								

Ayat No : 47-50

: الشورى

اسْتَجِيبُوا لِرَبِّكُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ يَوْمٌ لَا مَرَدَّ لَهُ مِنَ اللَّهِ ۚ مَا لَكُمْ مِنْ مَلْجَإٍ يَوْمَئِذٍ وَمَا لَكُمْ مِنْ نَكِيرٍ ۴۷فَإِنْ أَعْرَضُوا فَمَا أَرْسَلْنَاكَ عَلَيْهِمْ حَفِيظًا ۖ إِنْ عَلَيْكَ إِلَّا الْبَلَاغُ ۗ وَإِنَّا إِذَا أَذَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَةً فَرِحَ بِهَا ۖ وَإِنْ تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ فَإِنَّ الْإِنْسَانَ كَفُورٌ ۴۸لِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ۚ يَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ إِنَاثًا وَيَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ الذُّكُورَ ۴۹أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَإِنَاثًا ۖ وَيَجْعَلُ مَنْ يَشَاءُ عَقِيمًا ۚ إِنَّهُ عَلِيمٌ قَدِيرٌ ۵۰

Translation

تم لوگ اپنے پروردگار کی بات کو قبول کرو قبل اس کے کہ وہ دن آجائے جو پلٹنے والا نہیں ہے اس دن تمہارے لئے کوئی پناہ گاہ بھی نہ ہوگی اور عذاب کا انکار کرنے کی ہمت بھی نہ ہوگی. اب بھی اگر یہ لوگ اعتراض کریں تو ہم نے آپ کو ان کانگہبان بناکر نہیں بھیجا ہے آپ کا فرض صرف پیغام پہنچا دینا تھا اوربس اور ہم جب کسی انسان کو رحمت کامزہ چکھاتے ہیں تو وہ اکڑ جاتا ہے اورجب اس کے اعمال ہی کے نتیجہ میں کوئی برائی پہنچ جاتی ہے تو بہت زیادہ ناشکری کرنے والا بن جاتاہے. بیشک آسمان و زمین کا اختیار صرف اللہ کے ہاتھوں میں ہے وہ جوکچھ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جس کو چاہتا ہے بیٹیاں عطا کرتا ہے اور جس کوچاہتا ہے بیٹے عطاکرتاہے. یا پھر بیٹے اور بیٹیاں دونوں کوجمع کردیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بانجھ ہی بنا دیتا ہے یقینا وہ صاحبِ علم بھی ہے اور صاحبِ قدرت و اختیاربھی ہے.

Tafseer

									۴۷۔اسْتَجیبُوا لِرَبِّکُمْ مِنْ قَبْلِ اٴَنْ یَاٴْتِیَ یَوْمٌ لا مَرَدَّ لَہُ مِنَ اللَّہِ ما لَکُمْ مِنْ مَلْجَإٍ یَوْمَئِذٍ وَ ما لَکُمْ مِنْ نَکیرٍ ۔
۴۸۔فَإِنْ اٴَعْرَضُوا فَما اٴَرْسَلْناکَ عَلَیْہِمْ حَفیظاً إِنْ عَلَیْکَ إِلاَّ الْبَلاغُ وَ إِنَّا إِذا اٴَذَقْنَا الْإِنْسانَ مِنَّا رَحْمَةً فَرِحَ بِہا وَ إِنْ تُصِبْہُمْ سَیِّئَةٌ بِما قَدَّمَتْ اٴَیْدیہِمْ فَإِنَّ الْإِنْسانَ کَفُورٌ ۔
۴۹۔لِلَّہِ مُلْکُ السَّماواتِ وَ الْاٴَرْضِ یَخْلُقُ ما یَشاء ُ یَہَبُ لِمَنْ یَشاء ُ إِناثاً وَ یَہَبُ لِمَنْ یَشاء ُ الذُّکُورَ ۔
۵۰۔ اٴَوْ یُزَوِّجُہُمْ ذُکْراناً وَ إِناثاً وَ یَجْعَلُ مَنْ یَشاء ُ عَقیماً إِنَّہُ عَلیمٌ قَدیرٌ۔

تر جمہ

۴۷۔ اپنے پروردگار کی دعوت قبول کرو ، اس سے پہلے کہ وہ دن آپہنچے جس کے لئے ارادہ خدا وند ی کے سامنے کوئی باز گشت نہیں . اس دن نہ تو تمہاری کوئی پناگاہ ہے اور نہ ہی کوئی بچا نے والا ۔
۴۸۔ اگروہ منہ پھیر لیں ( تو غم نہ کھاکیونکہ ) ہم نے تجھے ان کا نگران بناکر نہیں بھیجا . تیرافرض صرف پیغام پہنچانا ہے اورجب ہم اپنی رحمت ( کالطف ) انسان کوچکھاتے ہیں تووہ اسے خوش ہوجاتاہے او جب ان کے انجام دیئے ہوئے عمل کی وجہ سے ان کو کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو پھرانسان کفران کرنے لگتاہے۔
۴۹۔ زمین وآسمان کی ملکیت اورحاکمیت خداہی کے لیے ہے وہ جوچاہتاہے پیدا کرتاہے جسے چاہے بیٹی عطاکرتاہے اور جسے چاہے بیٹا عطا کرتا ہے۔
۵۰۔ یااگر چاہے تو بیٹا اور بیٹی دونو عطا کردیتاہے اور جسے چاہے بانجھ بنادیتاہے کیونکہ وہ علیم اورقدیر ہے۔