سوره شوری/ آیه 44- 46
وَمَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ وَلِيٍّ مِنْ بَعْدِهِ ۗ وَتَرَى الظَّالِمِينَ لَمَّا رَأَوُا الْعَذَابَ يَقُولُونَ هَلْ إِلَىٰ مَرَدٍّ مِنْ سَبِيلٍ ۴۴وَتَرَاهُمْ يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا خَاشِعِينَ مِنَ الذُّلِّ يَنْظُرُونَ مِنْ طَرْفٍ خَفِيٍّ ۗ وَقَالَ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ الْخَاسِرِينَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ وَأَهْلِيهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ أَلَا إِنَّ الظَّالِمِينَ فِي عَذَابٍ مُقِيمٍ ۴۵وَمَا كَانَ لَهُمْ مِنْ أَوْلِيَاءَ يَنْصُرُونَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ ۗ وَمَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ سَبِيلٍ ۴۶
اور جس کوخدا گمراہی میں چھوڑ دے اس کے لئے اس کے بعد کوئی ولی اور سرپرست نہیں ہے اورتم دیکھو گے کہ ظالمین عذاب کو دیکھنے کے بعد یہ کہیں گے کہ کیا واپسی کا کوئی راستہ نکل سکتا ہے. اور تم انہیں دیکھو گے کہ وہ جہنمّ کے سامنے پیش کئے جائیں گے تو ذلّت سے ان کے سر جھکے ہوئے ہوں گے اور وہ کن انکھیوں سے دیکھتے بھی جائیں گے اور صاحبانِ ایمان کہیں گے کہ گھاٹے والے وہی افرادہیں جنہوں نے اپنے نفس اوراپنے اہل کو قیامت کے دن گھاٹے میں مبتلا کردیا ہے آگاہ ہوجاؤ کہ ظالموں کو بہرحال دائمی عذاب میں رہنا پڑے گا. اور ان کے لئے ایسے سرپرست بھی نہ ہوںگے جو خدا سے ہٹ کر ان کی مدد کرسکیں اور جس کو خدا گمراہی میں چھوڑ دے اس کے لئے کوئی راستہ نہیں ہے.
۴۴۔ وَ مَنْ یُضْلِلِ اللَّہُ فَما لَہُ مِنْ وَلِیٍّ مِنْ بَعْدِہِ وَ تَرَی الظَّالِمینَ لَمَّا رَاٴَوُا الْعَذابَ یَقُولُونَ ہَلْ إِلی مَرَدٍّ مِنْ سَبیلٍ ۔
۴۵۔وَ تَراہُمْ یُعْرَضُونَ عَلَیْہا خاشِعینَ مِنَ الذُّلِّ یَنْظُرُونَ مِنْ طَرْفٍ خَفِیٍّ وَ قالَ الَّذینَ آمَنُوا إِنَّ الْخاسِرینَ الَّذینَ خَسِرُوا اٴَنْفُسَہُمْ وَاٴَہْلیہِمْ یَوْمَ الْقِیامَةِ اٴَلا إِنَّ الظَّالِمینَ فی عَذابٍ مُقیمٍ ۔
۴۶۔ وَ ما کانَ لَہُمْ مِنْ اٴَوْلِیاء َ یَنْصُرُونَہُمْ مِنْ دُونِ اللَّہِ وَ مَنْ یُضْلِلِ اللَّہُ فَما لَہُ مِنْ سَبیلٍ۔
تر جمہ
۴۴۔ جسے خدا گمراہی میںڈال دے اس کے لیے اس کے بعد کوئی بھی ولی اورمدد گار نہیں ہوگا اور( قیامت کے دن ) تم لوگوں کودیکھو گے کہ جب وہ عذاب الہٰی کا مشاہدہ کریں گے توکہیں گے کہ آیا واپسی ( او ر تلافی ) کی کوئی سبیل ہے ؟
۴۵۔ اور تو انہیں دیکھے گا کہ وہ آگ کے لیے پیش کئے جائیں گے جب کہ سخت ذلّت کی بنا پر وہ سر جھکائے ہوں گے ، اور کنکھیوں سے ( اس کی طرف ) دیکھیں گے اورجولوگ ایمان لاچکے ہیں وہ کہیں گے صحیح معنوں میں ان لوگوں نے خسارہ اٹھایا ہے جو بروز قیامت اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کوکھو چکے ہیں . آگاہ رہو ! ( آج کے دن ) ظالم دائمی عذاب میں ہیں۔
۴۶۔ ان کے لیے خداکے علاوہ اُن کے اولیاء اور مددگار نہیں کہ جوا ن کی مدد کوپہنچیں اور جسے خدا گمرا ہی میں ڈال دے اس کے نجا ت کی کوئی سبیل نہیں ہے۔