سوره شوری/ آیه 32- 36
وَمِنْ آيَاتِهِ الْجَوَارِ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ ۳۲إِنْ يَشَأْ يُسْكِنِ الرِّيحَ فَيَظْلَلْنَ رَوَاكِدَ عَلَىٰ ظَهْرِهِ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ ۳۳أَوْ يُوبِقْهُنَّ بِمَا كَسَبُوا وَيَعْفُ عَنْ كَثِيرٍ ۳۴وَيَعْلَمَ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِنَا مَا لَهُمْ مِنْ مَحِيصٍ ۳۵فَمَا أُوتِيتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَمَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ لِلَّذِينَ آمَنُوا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ ۳۶
اور اس کی نشانیوں میں سے سمندر میں چلنے والے بادبانی جہاز بھی ہیں جو پہاڑ کی طرح بلند ہیں. وہ اگر چاہے تو ہوا کو ساکن بنادے تو سب سطح آب پر جم کر رہ جائیں - بیشک اس حقیقت میں صبر وشکر کرنے والوں کے لئے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں. یا وہ انہیں ان کے اعمال کی بنا پرہلاک ہی کردے اور وہ بہت سی باتوں کو معاف بھی کردیتا ہے. اور ہماری آیتوں میں جھگڑا کرنے والوں کو معلوم ہوجانا چاہئے کہ ان کے لئے کوئی چھٹکارا نہیں ہے. پس تم کو جو کچھ بھی دیا گیا ہے وہ زندگانی دنیا کا چین ہے اوربس اور جو کچھ اللہ کی بارگاہ میں ہے وہ خیر اورباقی رہنے والا ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں اوراپنے پروردگار پربھروسہ کرتے ہیں.
۳۲۔ وَ مِنْ آیاتِہِ الْجَوارِ فِی الْبَحْرِ کَالْاٴَعْلامِ ۔
۳۳۔إِنْ یَشَاٴْ یُسْکِنِ الرِّیحَ فَیَظْلَلْنَ رَواکِدَ عَلی ظَہْرِہِ إِنَّ فی ذلِکَ لَآیاتٍ لِکُلِّ صَبَّارٍ شَکُورٍ ۔
۳۴۔ اٴَوْ یُوبِقْہُنَّ بِما کَسَبُوا وَ یَعْفُ عَنْ کَثیرٍ ۔
۳۵۔ وَ یَعْلَمَ الَّذینَ یُجادِلُونَ فی آیاتِنا ما لَہُمْ مِنْ مَحیصٍ ۔
۳۶۔ فَما اٴُوتیتُمْ مِنْ شَیْء ٍ فَمَتاعُ الْحَیاةِ الدُّنْیا وَ ما عِنْدَ اللَّہِ خَیْرٌ وَ اٴَبْقی لِلَّذینَ آمَنُوا وَ عَلی رَبِّہِمْ یَتَوَکَّلُونَ۔
ترجمہ
۳۲۔ اس کی نشا نیوں میں سے وہ کشتیاں ہیں جو پہاڑ وں کی طرح سمندر میں رواں دواں ہیں۔
۳۳۔ اگروہ چاہے تو ہو ا کو روک دے اور یوں وہ کشتیاں پشت سمندر پرر کھی رہیں ،اس میں ہرصبر اور شکر کرنے والے کے لیے نشانیاں ہیں۔
۳۴۔ یااگروہ چاہے تو ان میں سوار افراد کے انجام شدہ اعمال کی وجہ سے انہیں بتاہ کردے ،جبکہ وہ بہت سے لوگوں کومعاف کردیتاہے۔
۳۵۔ تاکہ جولوگ ہماری آیات کے بار ے میں جھگڑا کرتے ہیں وہ یہ بات جان لیں کہ ان کی کوئی پناہ گا ہ نہیں ہے۔
۳۶۔ جوچیز تمہیں عطاکی گئی ہے وہ دنیا وی زندگی کا ناپائیدا ر مال ومتاع ہے اورجوکچھ پروردگار کے پاس ہے وہ ایمانداروں اوراپنے رب پر بھر وسہ کرنے والوں کے لیے زیادہ بہتر اور زیادہ پائیدار ہے۔