سوره شوری/ آیه 24- 26
أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا ۖ فَإِنْ يَشَإِ اللَّهُ يَخْتِمْ عَلَىٰ قَلْبِكَ ۗ وَيَمْحُ اللَّهُ الْبَاطِلَ وَيُحِقُّ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ ۚ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ ۲۴وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَعْفُو عَنِ السَّيِّئَاتِ وَيَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ ۲۵وَيَسْتَجِيبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ ۚ وَالْكَافِرُونَ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۲۶
کیا ان لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ رسول, اللہ پر جھوٹے بہتان باندھتا ہے جب کہ خدا چاہے تو تمہارے قلب پر بھی مہر لگا سکتا ہے اور خدا تو باطل کو مٹا دیتا ہے اور حق کو اپنے کلمات کے ذریعہ ثابت اور پائیدار بنادیتا ہے یقینا وہ دلوں کے رازوں کا جاننے والا ہے. اور وہی وہ ہے جو اپنے بندوں کی توبہ کوقبول کرتا ہے اور ان کی برائیوں کو معاف کرتا ہے اور وہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے. اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے وہی دعوت الٰہٰی کو قبول کرتے ہیں اور خدا اپنے فضل و کرم سے ان کے اجر میں اضافہ کردیتا ہے اور کافرین کے لئے تو بڑا سخت عذاب رکھا گیا ہے.
۲۴۔اٴَمْ یَقُولُونَ افْتَری عَلَی اللَّہِ کَذِباً فَإِنْ یَشَإِ اللَّہُ یَخْتِمْ عَلی قَلْبِکَ وَ یَمْحُ اللَّہُ الْباطِلَ وَ یُحِقُّ الْحَقَّ بِکَلِماتِہِ إِنَّہُ عَلیمٌ بِذاتِ الصُّدُورِ ۔
۲۵۔وَ ہُوَ الَّذی یَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبادِہِ وَ یَعْفُوا عَنِ السَّیِّئاتِ وَ یَعْلَمُ ما تَفْعَلُونَ ۔
۲۶۔ وَ یَسْتَجیبُ الَّذینَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحاتِ وَ یَزیدُہُمْ مِنْ فَضْلِہِ وَ الْکافِرُونَ لَہُمْ عَذابٌ شَدیدٌ ۔
ترجمہ
۲۴۔ کیاوہ کہتے ہیں کہ اس نے خداپر جھوٹ باندھاہے لیکن اگرخدا چاہے تو تیرے دل پر مہرلگادے (اوران آیات کے اظہار کی قدرت تجھ سے چھین لے ) اور وہ باطل کونابود کردیتاہے اورحق کواپنے فرمان سے قائم کردیتاہے ، کیونکہ وہ دلوں کے اندر سے آگا ہ ہے۔
۲۵۔ وہ وہی توہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتاہے اور گناہ معاف کردیتاہے اور جو کچھ تم انجام دیتے ہواسے جانتاہے۔
۲۶۔ اورجو لوگ ایمان لائے ہیں انہوں نے عمل صالح انجام دیئے ہیں ان کی دعا ؤں کوقبول کرتاہے اوران پر اپنے فضل کااضافہ کردیتاہے لیکن کافروں کے لیے سخت عذاب ہے۔