سوره شوری/ آیه 19- 20
اللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ ۖ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيزُ ۱۹مَنْ كَانَ يُرِيدُ حَرْثَ الْآخِرَةِ نَزِدْ لَهُ فِي حَرْثِهِ ۖ وَمَنْ كَانَ يُرِيدُ حَرْثَ الدُّنْيَا نُؤْتِهِ مِنْهَا وَمَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ نَصِيبٍ ۲۰
اللہ اپنے بندوں پر مہربان ہے وہ جس کو بھی چاہتا ہے رزق عطا کرتا ہے اور وہ صاحبِ قوت بھی ہے اور صاحبِ عزت بھی ہے. جو انسان آخرت کی کھیتی چاہتا ہے ہم اس کے لئے اضافہ کردیتے ہیں اور جو دنیا کی کھیتی کا طلبگار ہے اسے اسی میں سے عطا کردیتے ہیں اور پھر آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہے.
۱۹۔اللَّہُ لَطیفٌ بِعِبادِہِ یَرْزُقُ مَنْ یَشاء ُ وَ ہُوَ الْقَوِیُّ الْعَزیز۔
۲۰۔ مَنْ کانَ یُریدُ حَرْثَ الْآخِرَةِ نَزِدْ لَہُ فی حَرْثِہِ وَ مَنْ کانَ یُریدُ حَرْثَ الدُّنْیا نُؤْتِہِ مِنْہا وَ ما لَہُ فِی الْآخِرَةِ مِنْ نَصیب۔
ترجمہ
۱۹۔ خداپنے بندوں کے لیے صاحب لطف و کرم ہے . جسے چاہے رزق عطا کرتاہے . اور وہ طاقتور اور ناقابل تسخیر ہے۔
۲۰۔ جوشخص آخرت کی کھیتی کوچاہتاہے ہم اسے برکت دیتے ہیں اوراس کے محصول میں اضافہ کر یتے ہیں اورجوشخص دنیاوی کھیتی کاطلب گار ہے اسے اس میں سے حصہ دیتے ہیں لیکن آخر ت میں ان کاکوئی حصّہ نہیں ہوگا ۔